3 مئی 2015 - 10:37
حزب اللہ نے دہشت گرد گروہ النصرہ کا مرکز تباہ کردیا

حزب اللہ نے الزبدانی علاقے میں النصرۃ دہشت گرد گروہ کے ایک مرکز کو تباہ کردیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے لاذقیہ شہر کے مضافات میں ایک گھر کو، جس میں حزب اللہ کے افراد موجود تھے، نشانہ بنائے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور الزبدانی کے علاقے میں دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے ٹھکانے پر حملہ کرکے اسے شدید نقصان پہنچایا ہے- باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ نے برکان نامی میزائیل سے یہ حملہ کیا جس میں جبھۃ النصرہ کے درجنوں دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169