اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کربلا میں البدر تنظیم کے رہنما "حامد صاحب الکربلائی" نے ایک بیان میں کہا ہے کہ البدر تنظیم کے سیاسی بازو نے، الانبار کی آپریشنل کمان کی ہماہنگی سے داعش کے زیر قبضہ، صوبہ الانبار کی آزادی کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔
انہوں نے صوبہ الانبار میں عوامی فورس "الحشد الشعبی" کو فرقہ وارانہ رنگ دیئے جانے کو ایک سازش قرار دیتے عوامی رضاکار فورس کے مخالفین سے کہا کہ آئندہ دنوں میں وہ لوگ حیران رہ جائیں گے جو یہ سمجھتے ہیں کہ الحشد الشعبی اور صوبہ الانبار کے غیور جوان داعش کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتے۔
الحشد الشعبی رضاکار فورس، عراقی فوج کے شانہ بشانہ گزشتہ سات مہینوں میں صوبہ صلاح الدین سمیت عراق کے وسیع علاقوں کو داعش دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرا چکی ہے۔
واضح رہے کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت بعض حلقوں کی جانب سے عوامی رضا کار فورس کو فرقہ واریت کا رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ سید علی سیستانی کی جانب سے داعش کے خلاف جہاد کا فتوی صادر کئے جانے کے بعد عوامی فورس میں ہر قوم و قبیلے اور مسلک کے لوگ جوق در جوق شامل ہوئے۔
علاقے کے رجعت پسند عرب ممالک اور امریکا بھی عراق میں عوامی رضا کار فورس کی تشکیل کے سخت مخالف ہیں کیونکہ عوامی فورس کی تشکیل کی وجہ سے داعش کے تشکیل کے تعلق سے ان کے منصوبوں پر پانی پھر گیا ہے۔
.......
/169