اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ ترکی کی پولیس نے جمعے کو استنبول کے تقسیم اسکوائر سے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے-
موصولہ رپورٹوں کے مطابق جمعے کی صبح ترکی کے سیکڑو لوگوں نے عالمی یوم مزدور کے موقع پرحکومت کی جانب سے مظاہروں پر عائد پابندی کے خلاف احتجاج کیا- ترکی کی کئ لیبر یونینوں نے استنبول کے تقسیم اسکوائر پر اکٹھا ہو کر ترکی کی کنزرویٹیو حکومت کے خلاف نعرے لگائے- رپورٹ کے مطابق پولیس نے تقسیم اسکوائر کی جانب جانے والے راستوں پر روکاوٹیں کھڑی کر دیں اور صبح سے ہی کسی کو اسکوائر کی طرف جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے- مظاہرین کو روکنے کے لئے تقسیم اسکوائر اور اس کے اطراف میں چالیس ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے- پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲