28 اپریل 2025 - 12:01
پاناما اور نہرسویز سے امریکی جہازوں کو مفت سفرکی اجازت ہونی چاہیے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاناما کینال اور نہرسویزسےامریکی جہازوں کو مفت سفرکی اجازت ہونی چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے وزیر خا رجہ مارکوروبیوکوکہاہےفوری طور اس صورتحال کا خیال رکھیں اوراسےیادرکھیں۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں اگر کینال کا انتظام قابل قبول انداز میں نہ چلایا گیا تو وہ پاناما سے کینال کا کنٹرول واپس دینے کا مطالبہ کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکا نے پاناما کینال کی تعمیر اور اس سے منسلک علاقے کا انتظام کئی دہائیوں تک سنبھالے رکھا تاہم 1999 میں مکمل طور پر اس کا کنٹرول پاناما کو سونپ دیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha