26 اپریل 2025 - 13:58
فیصل آباد پاکستان: مسجد میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ اور آتشزدگی، طالبعلم جاں بحق، 4 زخمی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی مسجد میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں 1 طالب علم جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے سمن آباد کی ایک مسجد میں پیش آیا۔
چاروں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق مسجد میں گیس لیکج سے دھماکہ اور آتشزدگی، کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق ، 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ 
فیصل آباد۔ 26 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد کے علاقہ سمن آباد کی مسجد میں گیس لیکج سے دھماکہ اور آتشزدگی کے نتیجہ میں ایک نوعمر طالب علم جاں بحق اور قاری اور طالب علموں سمیت قاری اور 5 بچے زخمی ہوگئے۔ تین بچے شدید زخمی ہیں۔ 
بچے قرآن سیکھنے آئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha