23 اپریل 2025 - 14:53
پوپ فرانسس کے انتقال پر عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کا پیغام تعزیت

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی وفات پر اپنے تسلیتی پیغام میں کہا ہے کہ وہ نہ صرف کیتھولک عیسائیوں کے عالمی راہنما تھے بلکہ وہ دنیا بھر میں انصاف پسندی کی آواز، بے پناہ محبت اور انسانی وقار کی علامت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے اپنے پیغام میں دنیا کے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔

پیغام کا متن:

میں نے عیسائی دنیا کے اعلی راہما پوپ فرانسس کی وفات کی خبر انتہائی صدمے اور افسوس کے ساتھ، وصول کی۔ اس نمایاں شخصیت کا فقدان ـ جنہوں نے برسہا برس امن، یکجہتی، انسانی اتحاد اور اخلاقی اور انسانی اقدار کے فروغ میں کردار ادا کیا ہے ـ عالمی برداری اور الہی ادیا کے پیروکاروں کے لئے ایک بڑا المیہ سمجھا جاتا ہے۔

پوپ فرانسس نہ صرف کیتھولک عیسائیوں کے عالمی راہنما تھے بلکہ وہ دنیا بھر میں انصاف پسندی کی آواز، بے پناہ محبت اور انسانی وقار کی علامت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

پرامن بقائے باہمی اور اقوام اور تہذیبیوں کے درمیان یک دلی اور اتحاد کی تقویت کے حوالے سے ان کی خدمات مختلف برادریوں، علمی مراکز، جامعات اور عوامی اداروں کے لئے نمونہ عمل ہیں۔

بذریعۂ ہذا، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی اس عظیم سانحے پر کلیسائے سریرِ مقدس (مقدس کرسی - Holy See) اور تہران میں ویٹیکن کے محترم سفارتخانے نیز عالمی سطح پر دینی اور مذہبی اور ثقافتی اداروں کو تعزیت پیش کرتی ہے۔ امید ہے کہ پوپ کی روح امن و سکون میں ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha