سعودی عرب کی جانب سے فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی امریکی تجویز مسترد کردی گئی؛ ثالثی کی کوششوں حمایت۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | سعودی عرب کی جانب سے فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی امریکی تجویز مسترد کردی گئی تاہم شہزادہ فیصل نے جاری جنگ بندی مذاکرات کے لیے مملکت کی حمایت کا اعادہ کیا اور مصر اور قطر کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے وہ فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے باشندے زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔"آج نیوز" کے مطابق انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری اور مستقل بنیادوں پر جنگ بندی ہونے چاہیے۔ غزہ کے شہریوں کو امداد سے محروم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

کینیڈا نے امریکہ کی جانب سے بھاری ٹیرف عائد کیے جانے کےخلاف اسی طرح کا جوابی اقدام کرتے ہوئے پڑوسی ملک کی درآمدات پر بھاری ٹیرف لگانا شروع کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ