اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، ادارہ اسلامی ثقافت و روابط
کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محمد مہدی ایمانی پور نے اپنے ایک حکم میں
ڈاکٹر عبدالرضا راشد کو علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات اور مطالعات کے فروغ کے
لئے ادارے کا نائب سربراہ مقرر کیا۔
اس دفتر (یا معاونت) کے
فرائض میں علاقائی اور بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں نیز دنیا کے مختلف حصوں میں
اسلامی ثقافتی مراکز اور انجمنوں کے ساتھ ثقافتی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے
لئے، بیرون ملک ایران کے ثقافتی مشنوں کی سرگرمیوں کی رہنمائی اور نگرانی کرنا
شامل ہے۔
علاوہ ازیں، مناسب روشوں
کو بروئے کار لاتے ہوئے اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، نیز اس
دفتر کی ماہرانہ صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے، دنیا بھر میں قرآنی اور مذہبی تبلیغ
کی رہنمائی اور حمایت، ماہرانہ استعدادوں کو تقویت پہنچانا اس دفتر کے دیگر فرائض
میں شامل ہیں۔
ڈآکٹر راشد کا انتظآمی پس
منظر
ڈاکٹر عبدالرضا راشد اس سے
پہلے ذیل کے عہدوں پر فائز رہے ہیں:
- بین الاقوامی امور کے معاون دفتر
کے سرپرست۔
- بین الاقوامی امور میں ادارہ
اسلامی ثقافت و روابط کے نائب سربراہ۔
- بین الاقوامی امور میں عالمی اہل
بیت(ع) اسمبلی کے نائب سیکریٹری جنرل۔
- عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے نائب
سیکریٹری جنرل برائے انتظامیہ اور وسائل کی توسیع۔
- استنبول میں اسلامی جمہوریہ ایران
کے ثقافتی اتاشی۔
- جمہوریہ آذربائی جان میں دفتر ولی
فقیہ کے نائب سربراہ برائے تعلقات۔
- اہل بیت(ع) بین الاقوامی خبر ایجنسی
ـ ابنا ـ کی پالیسی کونسل کے رکن۔
- صوبہ اردبیل کے گورنریٹ میں سماجی
امور اور بلدیاتی کونسلوں کے ڈائریکٹر جنرل۔
- گورنر اردبیل کے مشیر اور گورنریٹ
کے ڈائریکٹر جنرل۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110