اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق غزہ
کے سرکاری انفارمیشن سینٹر نے بتایا ہے کہ غزہ پرغاصب صہیونی ریاست کی وحشیانہ ترین
جارحیتیں شروع ہونے کے 470 دن بعد 5 لاکھ سے زائد فلسطینی صلاح الدین اور الرشید شاہراہوں سے شمالی غزہ
ميں واپس آئے ہیں۔
غزہ میں فلسطین انفارمیشن سینٹر نے اس سے پہلے کہا تھا کہ گذشتہ دو دن
میں شمالی غزہ میں 80 فیصد فلسطینی واپس آئے ہیں۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر نے بتایا ہے کہ جو فلسطینی
اپنے گھروں کو واپس آئے ہیں انہیں، غاصب صہیونی
حکومت کے وحشیانہ حملوں کے دوران
برسائے جانے والے ان بموں کے تعلق سے جو ممکنہ طور پر نہ پھٹے ہوں اور باقی ہوں،
ضروری انتباہات اور ہدایت دے دی گئی ہیں۔
غزہ میں فلسطین کے اس سرکاری ادارے نے شمالی غزہ
میں واپس آنے والے فلسطینیوں کوامداد رسانی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی غزہ میں
بھیجے گئے خیمے ناکافی ہیں ۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر نے بتایا ہے کہ بہت وافر
مقدار میں امداد غزہ کی سرحد پر رکی ہوئی ہے اور سمجھوتے کے برخلاف غزہ میں امداد
لے کر آنے والے ٹرکوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
