اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق صہیونی آرمی ریڈیو نے لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں شمالی محاذ پر صہیونیوں کی ہلاکتوں کی حتمی رپورٹ کو پبلک کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے دوران 118 اسرائیلی ہلاک ہوئے جن میں سے 34 صہیونی عام شہری شامل تھے ۔اس کے علاوہ اس عرصے کے دوران مقبوضہ علاقوں میں حزب اللہ کے حملوں میں 34 صہیونی مارے گئے۔لبنان کے اندر حزب اللہ کے مجاہدین اور صہیونی افواج کے درمیان زمینی لڑائی کے نتیجے میں 50 صہیونی فوجی مارے گئے۔
