25 دسمبر 2024 - 09:43
کابل: طالبان حکومت نے امریکہ سے نمٹنے کے لئے ایران کے ساتھ تعلقات پر زور دیا

طالبان حکومت کے سیاسی امور کے نائب وزیر خارجہ نے امریکہ اور نیٹو کے دیگر رکن ممالک کی طرف سے مسلط کردہ اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ طالبان حکومت کے سیاسی امور کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس استانکزئی نے کابل میں منعقدہ ایک تقریب میں مغرب، بالخصوص امریکہ اور نیٹو، کا مقابلہ کرنے کے لئے خطے کے ممالک کے متحدہ موقف کی ضرورت پر زور دیا۔

استانکزئی نے اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی موجودگی میں، مغربی دنیا افغانستان اور ایران کے خلاف، مسلحانہ جنگ میں نہيں بلکہ ایک اقتصادی جنگ میں مصروف ہے۔

انھوں نے کہا: امریکہ اور نیٹو افغانستان اور ایران کے مشترکہ دشمن ہیں چنانچہ ضرورت اس بات کی ہے ان دو ملکوں کے تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے۔

شیر محمد عباس استانکزئی نے مزید کہا: امریکہ اور مغربی دنیا ـ بالخصو نیٹو کے رکن ممالک ـ ہمارے خلاف عسکری جنگ نہیں لڑ رہے ہیں بلکہ اقتصادی جنگ لڑ رہے ہیں، انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابلے میں بھی یہی رویہ اپنایا ہے، چنانچہ ہمارا اور آپ [ایرانیوں کا دشمن] ایک ہے۔ دونوں ممالک کے لئے ضروری ہے کہ ہم باہمی دوستانہ روابط کو عمیق تر اور قریب تر کر دیں۔

طالبان حکومت کے سیاسی امور کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکیوں کے انخلا کے بعد افغانستان میں جھڑپوں کے دوران 200 سے 300 تک افراد جاں بحق ہوئے، لیکن آج طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد، جنگ کی وجہ سے اموات کا سلسلہ رک گیا ہے۔

انھوں نے افغانستان اور ایران کے درمیان سرحدوں میں سلامتی کی صورت حال کے بارے میں کہا: ایران اور افغانستان کے درمیان 900 کلومیٹر سے بھی زیادہ طویل سرحد ہے اور جہاں تک میں جانتا ہوں یہ سرحد دو مسلم ممالک کے درمیان محفوظ سرحدوں میں سے ایک ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110