اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، فلسطینی
وزارت صحت نے غزہ پر صہیونی جارحیت کے 444ویں دن، اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی فوج نے غزہ پٹی میں پانچ جنگی جرائم کا
ارتکاب کیا ہے، جن کے نتیجے میں 58 فلسطینی شہید اور 86 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے مزید کہا: ان شہداء اور
زخمیوں سمیت، 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی پر صہیونی ریاست کے حملوں کے آغاز سے اب تک
45,317 فلسطینی شہید اور 107,713 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت
نے مزید کہا کہ مسلسل حملوں کے نتیجے میں اب تک ہزاروں شہداء کی لاشیں ملبے
تلے دبی ہوئی ہیں اور وسائل نہ ہونے کی وجہ سے، امدادی کارکن انہیں نکالنے سے قاصر
ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110