24 دسمبر 2024 - 10:28
شمالی غزہ پٹی میں 38 صہیونی فوجی مارے گئے، صہیونی ذرائع

صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ شمالی غزہ پٹی میں صہیونی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک 38 صہیونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے کے مطابق شمالی غزہ پٹی کے علاقے جبالیہ میں حالیہ فوجی کارروائی کے آغاز (ماہ نومبر) سے اب تک 38 صہیونی فوجی مارے گئے ہیں۔

اسی سلسلے میں صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پٹی کے شمال میں ہونے والی آج کی لڑائیوں میں کفیر بریگیڈ کے 3 فوجی بیت حانون میں ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110