اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مردہ ضمیر اسرائیل نے غزہ میں ظلم کی تمام حدید پار کردیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 32 فلسطینی شہید اور 54 زخمی ہوگئے۔
صیہونی فورسز کمال عدوان اسپتال اور دیگر اسپتالوں پر مسلسل حملے کررہی ہے، شمالی غزہ میں ایک اسکول پر بمباری کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید ہوئے۔
اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 45 ہزار 259 ہوچکی جب کہ حملوں میں ایک لاکھ سات ہزار 627 فلسطینی زخمی ہیں۔
ادھر سردی میں ادویات اور خوراک کی قلت نے فلسطینیوں کی مشکلات کو مزید بڑھادیا ہے، لاکھوں بے گھر فلسطینی فاقوں پر مجبور جب کہ بیمار افراد ادویات سے بھی محروم ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حماس کی جوابی کارروائیوں نے صیہونی فوج کی نیندیں اڑارکھی ہیں، غزہ میں مجاہدین کے حملے میں پانچ اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوئے۔
اسرائیلی حکام حماس کے حملوں سے ہوئے بھاری جانی و مالی نقصان کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔