22 دسمبر 2024 - 13:28
غزہ؛ اسرائیلی قابض فوج کا اسپتالوں سمیت ایک اسکول پر حملہ،8 شہید

اسرائیلی قابض فوج نے محصور شمالی غزہ میں بمشکل کام کرنے والے کمال ادوان اسپتال پر مزید حملے کر دیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ شہر میں 2 اسپتالوں سمیت ایک اور اسکول پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں اسپتال سے اور آس پاس کے علاقوں سے لوگوں کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بچوں کے قتل عام کو ‘ظلم’ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 45,227 فلسطینی شہید اور 107,573 زخمی ہو چکے ہیں۔