21 دسمبر 2024 - 10:02
صہیونی ریاست پر یمن کا "فلسطین 2" میزائل سے یافا میں تباہی

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یافا (تل ابیب) کے وسط میں ایک فوجی ہدف کو "فلسطین-2" بیلسٹک میزائل سے حملہ کرکے تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع  نے ہفتے کی صبح ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہم نے "فلسطین -2" ہائپرسانک بیلسٹک میزائل سے یافا (تل ابیب) میں ایک فوجی ہدف کو تباہ کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی ریاست کا ايئر ڈیفنس سسٹم ـ ماضی کی طرح پھر بھی ـ یمن سے داغے گئے ہائپرسانک میزائل کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا۔

بیان کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ کے عوام کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم  پر رد عمل  کے ساتھ ساتھ یمن پر صہیونی ریاست کی جارحیت کا بھی جواب ہے۔ 

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

یحییٰ سریع نے صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف یمنی عوام کے ہفتہ وار عوامی مظاہروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انھوں نے غزہ کے مجاہدین اور صہیونی ریاست کے خلاف یمن کی مسلسل کارروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا: ہماری فوجی کارروائیاں غزہ کے پر صہیونی جارحیت اور اس خطے کے محاصرے کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110