16 دسمبر 2024 - 08:41
صہیونی جرائم کے سد باب کے لئے عالمی اداروں سے امید نہيں، سربراہ عدلیہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے عمان کے چیف چسٹس سے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ صہیونیوں کی طرف سے قتل و غارت گری اور جارحیت کو روکنے کے لئے ہمیں نام نہاد بین الاقوامی اداروں سے کوئی امید نہیں ہے لیکن ہمیں یہ جان لینا چاہئے کہ اگر ہم متحد ہو کر ایسے جرائم کے خلاف کھڑے نہیں ہوئے تو ہم اس دنیا اور آخرت میں خداوند عالم کے سامنے کوئی جواب نہیں دے سکیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی اِژہ ای  نے ایک  اعلیٰ سطحی عدالتی وفد کی قیادت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ  کرنے والے سلطنت عمان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا: ہم فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی ریاست کے وحشیانہ جرائم کی مذمت میں اچھا موقف اختیار کرنے پر عمان کی حکومت، عوام، علماء اور دانشوروں کا  تہہ دل سے  شکریہ ادا کرتے ہيں۔ بلاشبہ عمانیوں کا یہ مثبت موقف تاریخ میں باقی رہے گا۔

انھوں نے نے مزید کہا: آج اسلامی ممالک کے علمائے کرام اور اسلامی ممالک کی عدلیہ اور عدالتی نظام کے کندھوں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غزہ، لبنان اور شام میں صہیونیوں کے جرائم کی مذمت اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔ صہیونیوں نے، کچھ مغربی ملکوں کی ہمہ گیر حمایت کے بدولت ایک سال سے زائد عرصے میں تقریبا 50 ہزار فلسطینی مردوں، عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کو شہید کیا ہے یہاں تک کہ انہوں نے بیمار بچوں پر بھی رحم نہیں کیا، اور غزہ پر حملہ کر کے ہسپتالوں، اسکولوں اور پناہ گاہوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

محسنی اژہ ای  نے مزید کہا: لبنان میں بھی سب نے صہیونی جرائم کے اثرات دیکھ لئے۔ اب شام میں صہیونی ریاست پیدا ہونے والے خلا سے فائدہ اٹھا کر جرائم اوراس ملک کی علاقائی خودمختاری اور ارضی سالمیت کو پامال کر رہی ہے۔ شام ایک اسلامی ملک ہے اور صہیونی اب اس اسلامی ملک کے تمام دفاعی اور بنیادی تزویراتی ڈھانچوں کو تباہ کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110