5 دسمبر 2024 - 17:00
اگر سچ بولتے ہو تو اسرائیل، امریکہ، برطانیہ، قطر اور ترکیہ کی صف میں کیوں کھڑے ہو، جارج گیلووے + ویڈيو

برطانوی سیاستدان نے شام کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے شام پر صہیونی-ترکی-امریکی حملے پر اظہار حیرت کرنے والے لوگوں کے سامنے سوال اٹھایا ہے کہ اگر اس جنگ میں تمہیں اسرائیل، امریکہ، برطانیہ، قطر اور ترکیہ ایک صف میں کھڑے نظر آ رہے ہیں تو تم اس صف میں کیوں کھڑے ہو؟

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، برطانوی سیاستدان جارج گیلووے نے ایک ویڈیو پیغام میں شام پر اسرائیلی، امریکی، برطانوی، قطری اور ترکی حملے پر ردعمل کا ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے:

کچھ لوگ دعوی کرتے ہیں کہ وہ شام کے مسئلے کے حوالے سے پریشان اور حیرت زدہ ہیں، وہ دعوی کرتے ہیں کہ یہ مسئلہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔ حالانکہ کوئی بھی چیز اس سے زیادہ واضح و عیاں نہیں ہوسکتی کہ کون اس مسئلے کے پس پشت کھڑا ہے۔

اپنے سے یہ سادہ سا سوال پوچھ لو کہ پس پشت کون ہے؟ اگر اسرائیل، امریکہ، برطانیہ، قطر اور ترکیہ جنگ کا ایک فریق تشکیل دیتے ہیں تو تم ان کی صف میں کیوں کھڑے ہو؟

[یہ جو شام پر حملہ آور ہوئے ہیں] انہوں نے غزہ کے عوام کو ایک ڈالر، ایک سکہ اور ایک گولی یا ایک اونس کے برابر بھی غزہ کی مدد نہیں کی ہے۔ انہوں غزہ کی ذرہ برابر بھی مدد نہیں پہنچائی ہے۔ اور تم اس کو جانتے ہو۔

تم جانتے ہو کہ القاعدہ اور داعش کے قاتلوں نے ایک کنکری بھی اسرائیل کی کھڑکی کی طرف نہیں پھینکی ہے؛ چہ جائے کہ فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے اسلحہ بھی اٹھا دیتے!

اور آج شام پر حملہ کرنے والوں نے حماس کو واجب القتل قرار دیا ہے، حماس کی تکفیر کی ہے [اور انہیں کافر قرار دیا ہے] اور حماس کو اسلام سے خارج کر دیا ہے۔

تو کیا واقعی تم حیران ہو کہ تمہیں کس کی حمایت کا اہتمام کرنا چاہئے؟ کیا تم سنجیدہ ہو؟

۔۔۔۔۔۔۔۔

110