3 دسمبر 2024 - 19:33
انجیل (Gospel)" نامی مصنوعی ذہانت، صہیونی ریاست کی کلنگ مشین

"اسرائیل" فلسطینیوں کا قتل عام کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت استعمال کر رہا ہے اور"انجیل" نامی مصنوعی ذہانت، کو کلنگ مشین کے طور پر بروئے کار لا رہا ہے۔

برطانوی اخبار گارڈین نے فلسطینی-اسرائیلی جریدے "972+" اور عبرانی جریدے "Local Call" کے ساتھ مشترکہ تحقیقی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ "اسرائیلی" ریاست جان بوجھ کر فلسطینی مقتولین کی تعداد میں اضافے کی غرض سے مصنوعی ذہانت کے ایک پلیٹ فارم "انجیل" (Gospel) کو استعمال کرتی ہے۔

یہ تحقیق، جو شہادتوں (گواہیوں)، غزہ پٹی میں فلسطینی ذرائع کی فراہم کردہ معلومات اور دستاویزات، "اسرائیلی" خفیہ اداروں کے موجودہ اور سابق اہلکاروں کے ساتھ مکالموں اور "اسرائیلی" فوج کے ترجمان اور دوسرے "اسرائیلی" ریاست کے سرکاری اداروں کے باضابطہ اعلانات اور مواقف پر استوار ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ "مصنوعی ذہانت کی مدد سے بے تحاشا بمباریاں، عام طور پرفلسطین کی سوشل سوسائٹی کو نقصان پہنچانے کے لئے انجام پائی ہیں"۔

"اسرائیلی" خفیہ ادارے کے ایک سابق افسر کے کہنے کے مطابق، یہ سسٹم ("اسرائیلی") فوج کو ایک "اجتماعی دہشت گردانہ قتل عام کا کارخانہ" چلانے کا قابل بناتا ہے۔ "جس کیفیت پر نہیں" بلکہ "کمیت [اور مقدار اور تعداد]" پر زور دیا جاتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانا اور زیادہ سے زیادہ تباہی پھیلانا۔

ذرائع میں سے ایک نے وضاحت کی کہ "Gospel" "بہت بڑی مقدار میں ڈیٹا کو پروسیس کرتی ہے جسے "لاکھوں انٹیلی جنس افسران بھی پروسیس نہیں کر سکتے"۔

باخبر ذرائع کے مطابق، اس اقدام سے اس گھناؤنے اقدام کا مقصد "فلسطینی عوام کو جھٹکا لگانا" ہے تاکہ "فلسطینی شہری حماس پر دباؤ ڈالنے پر مجبور ہوں"۔

غزہ پر صہیونی جارحیت کے آغاز سے اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والے نہتے فلسطینی شہریوں کی خوفناک تعداد نے "اسرائیل" کی جانب سے اپنے اہداف کے انتخاب کے لئے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence [AI]) کے بڑھتے ہوئے استعمال کو اجاگر کیا ہے۔

آنکھوں سے پٹی کب کھول دے گی امت۔

۔۔۔۔۔۔۔

110