اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ |
پاکستان کے علاقے صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے میں امریکی جھنڈا
لہرایا گیا تو جلسہ گاہ میں شرکا نے جھنڈے کے طرف اشارے شروع کئے تو قریب موجود
کارکنان نے ان سے امریکی جھنڈا کھینچ لیا۔ امریکی جھنڈا کھینچنے کی کوشش کے دوران
دھکم پیل بھی ہوئی تاہم کارکن سے امریکی جھنڈا نیچے کروا دیا گیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا
پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے
ہیں
ادھر پنجاب کی صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے جلسے میں امریکی
جھنڈا لہرائے جانے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: امریکی غلامی کیخلاف جنگ
لڑنیوالے امریکی جھنڈا اٹھا کر آزادی لے رہے ہیں! / عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ
صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا اپنے امریکی آقاؤں سے وفاداری کا عہد کرنا
تھا، صوابی جلسے کے فلاپ شو کے بعد گنڈا پور اور پارٹی رہنما آپس میں الجھ پڑے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110