11 نومبر 2024 - 07:31
اسرائیل کے لبنا ن پر حملے ،60 افراد شہید، 163 زخمی ،جواب میں حزب اللہ نے بھی 120 راکٹس داغ دیئے

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر 120 راکٹس داغ دیئے جس سے ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | خبر رساں اداروں کے مطابق صہیونی فورسز نے لبنان پر وحشیانہ حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور 163 زخمی ہوگئے جبکہ صہیونی حملے میں اقوام متحدہ امن مشن فورس اور لبنانی فوج کے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر بھرپور جوابی حملے کیے اور120 راکٹس داغے، اس دوران مزید ایک صہیونی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب صہیونی فورسز نے غزہ کے شاطی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں غزہ میں صہیونی مظالم کے باعث مزید 62 افراد شہید ہوگئے، حماس نے دنیا بھر سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف 3 روزہ احتجاج کی اپیل کی ہے۔

علاوہ ازیں برطرف سابق صہیونی وزیر دفاع گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیل کی فوج کو غزہ میں رکھنے کا اب کوئی جواز نہیں ہے، غزہ سے فوج نہ نکالی تو اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

۔۔۔۔۔

110