10 نومبر 2024 - 10:57
سعودی فوج کے چیف آف اسٹاف کا دورہ تہران، عنقریب

سعودی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف ایک اعلیٰ فوجی وفد کی سربراہی میں تہران کا دورہ کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ سعودی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی ایک اعلیٰ فوجی وفد کی سربراہی میں تہران کا دورہ کریں گے۔

جنرل الزوییلی آج سہ پہر کو تہران کے دورے پر آئیں گے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز میں ایرانی افواج کے چیف اف اسٹاف جنرل محمد باقری سے ملاقات کریں گے۔

جنرل باقری اور جنرل الرویلی کی دو طرفہ ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی تعلقات زیر بحث آئیں گے۔

یاد رہے کہ جنرل باقری نے گذشتہ سال ستمبر میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران علاقائی صورت حال، دو ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کے فروغ اور عالم اسلام کے اہم مسائل پر بات چیت کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110