3 نومبر 2024 - 22:21
تین "اسرائیلی" فوجی اڈوں پر حزب اللہ کے کامیاب حملے / متعدد ہلاکتیں / حزب اللہ کی انڈرگراؤنڈ میزائل بستی کی ایک جھلک +ویڈیوز

حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے اتوار [3 نومبر 2024ع‍] کے دن کئی صہیونی نوآباد قصبوں اور فوجی اڈوں کو کامیاب میزائل حملوں کا نشانہ بنایا، کئی صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ نے اتوار کے دن کئی صہیونی فوجی اڈوں اور یہودی نوآباد قصبوں اور بستیوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ یعرا نامی صہیونی چھاؤنی میں صہیونی فوجی نفری کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ کے بیان کے مطابق، غزہ اور لبنان کے عوام کی حمایت میں خیبر کاروائیوں کے دائرے میں، لبیک یا نصراللہ کے نعرے کے ساتھ، "الیاکیم" نامی فوج اڈے پر زبردست حملہ کیا گیا۔

الیاکیم فوجی اڈہ مقبوضہ شہر حیفا کے جنوب میں واقع ہے جس ميں  شمالی علاقوں میں صہیونی فوج کے کمانڈ ٹریننگ کے کئی کیمپ بھی موجود تھے۔ حزب اللہ نے اس اڈے کو ڈرون طیاروں کے ایک اسکاڈرن کے ذریعے نشانہ بنایا۔

لبنانی مقاومت کے مجاہدین کے ان حملوں میں کئی صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

لبنانی مقاومتی فورسز نے کل شام چھ بجے زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل سے Elbit Hermes 900 نامی اسرائیلی ڈرون کو لبنانی فضائی حدود سے مار بھگایا۔

حزب اللہ کے مجاہدین نے میس الجبل نامی قصبے کے مشرق میں صہیونی فوجیوں کے ایک بڑے گروپ کو نشانہ بنایا۔ بعدازاں ساعر نامی نوآبادی میں بھی فوجیوں کی بڑی نفری کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

ادھر حزب اللہ لبنان نے المطلہ نامی قصبے میں صہیونی فوجیوں کے آپریشن روم کو گائیڈڈ راکٹ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ 

حزب اللہ نے بعدازاں بیت لبید صہیونی چھاؤن کو نشانہ بنایا جو صہیونی دارالحکومت کے شمال میں واقع نیتانیا میں واقع ہے۔ اس چھاؤنی کا تعلق صہیونی فوج کی مرکزی کمانڈ سے وابستہ ہے جس میں ناحال بریگیڈ اور صہیونیوں کے چھاتہ بردار ڈویژن کا تربیتی کیمپ واقع ہؤا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110