20 اکتوبر 2024 - 20:27
اپڈیٹڈ | جعلی ریاست کے 401 بریگیڈ کا کمانڈر غزاویوں کے ہاتھوں ہلاک / جنوبی لبنان سے حملے جاری ہیں + تصاویر واقعے کی ایک تصویر سمیت

جعلی صہیونی ریاستن اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں مقاومتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں صہیونی فوج کے چار اعلی افسران فی النار ہوچکے ہیں جن میں بریگیڈ 401 کا کمانڈر بھی شامل ہے۔ / جنوبی لبنان میں آج کے دن علی الصبح 13 بڑے حملوں کے بعد بھی صہیونی ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ میں ایک جھڑپ کے دوران چار اسرائیلی فوجی افسران ہلاک ہو چکے ہیں صہیونی فوج کے بکتر بند ڈویژن کے کمانڈروں میں سے ایک کمانڈر شامل ہے۔

صہیونیوں کے اعتراف کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں بریگیڈ 401 کا کمانڈر ہلاک ہو چکا ہے۔

علاوہ ازیں، حزب اللہ نے نوآباد صہیونی قصبے مرکبا، اور بلیدا میں القلع کی پہاڑیوں اور ہونین فوجی ہیڈکوارٹرز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

صہیونیوں نے کل بھی شمالی غزہ میں دو صہیونیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد سر میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والا تیسرا صہیونی بھی مارا گیا۔

حزب اللہ کے مسلسل حملے

ادھر حزب اللہ نے صبح کے وقت 13 بڑے حملوں کے بعد بھی صہیونی ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی فوجی ٹھکانے اور قابض یہودی آبادکاروں کی نوآبادیوں کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے غزہ اور لبنانی عوام پر صہیونی مظالم کے جواب میں آج "لبیک یا نصر اللہ" کے نعرے کے ساتھ طبریہ جھیل کے مغرب میں "شمشون" بیس کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔ یہ فوجی بیس صہیونی فوج کی پشت پناہی کا مرکز ہے۔

حزب اللہ نے بعدازاں بیریا ایئربیس میں صہیونیوں کی نفری کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا اور صہیونیوں کے اکثریتی مقبوضہ شہر حیفا پر میزائل برسائے۔

صہیونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں فلسطین اور لبنان میں ہونے والی جھڑپوں میں اپنی فوج کے 53 افسروں اور جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے جن میں 15 کی حالت نازک ہے!!

واضح رہے کہ صہیونی فوج اپنے جانی نقصانات کو سینسر کرتی ہے کیونکہ جس طرح کے میدان جنگ میں شہادت مسلمانوں کے لئے آب حیات ہے، ان کے جانی نقصانات اگر منظر عام پر آئیں تو غاصب فوج میں بغاوت کا خطرہ پیدا ہوتا ہے:

اور بیشک تم ضرور انہیں پاؤ گے کہ سب لوگوں سے زیادہ جینے کی ہوس رکھتے ہیں اور مشرکوں میں سے ایک (گروہ)تمنا کرتاہے کہ کاش اسے ہزار سال کی زندگی دیدی جائے حالانکہ اتنی عمر کا دیا جانابھی اسے عذاب سے دور نہ کرسکے گا اور اللہ ان کے تمام اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے۔ (البقرہ-96)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110