20 اکتوبر 2024 - 14:49
غزہ: جبالیا اور بیت لاہیا پر سفاک صہیونیوں کے حملے میں 100 فلسطینی شہید + ویڈیو

امتیوں کی بے حسی ہی کی وجہ سے، سفاک یہودی ریاست کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل جاری؛ صہیونیوں اس بار نے غزہ کے شمال میں واقع بیت لاہیا میں قتل عام اور نسل کُشی کا نیا واقعہ رقم کرکے اپنے سیاہ عمل نامے میں ایک نئے جرم کا اضافہ کر دیا، صہیونی سفاکوں نے 100 مزید فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، العالم کے نمائندے نے غزہ سے رپورٹ دی کہ کل رات جبالیا پناہ گزین کیمپ کو کل رات سے نسل کشی کی صہیونی کاروائیوں کا سامنا ہے، اور صہیونی فوجی طیاروں نے لوگوں کے گھروں اور رہائشی علاقوں پر بم گرائے اور ان فلسطینی شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جو کیمپ سے نکلنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ صہیونی غاصبوں نے بیت لاہیا میں نئے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے ایک رہا‏ئشی علاقے کو بمباری کا نشانہ بنا کر 100 فلسطینیوں کو شہید کردیا متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

العالم کا کے نامہ نگار کا کہناتھا کہ یہ بہیمانہ اور سفاکانہ صہیونی حملے پیشگی انتباہ کے بغیر انجام پائے اور کمال عدوان اسپتال کا احاطہ شہیدوں کے بے جان جسموں سے اٹا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب یہوی غزہ کے شمالی علاقوں میں نسل کُشی اور نسلی صفایا کر رہے ہیں، چنانچہ صہیونی فوج ان علاقوں پر بمباری کے وقت، یہاں سے نکلنے والے فلسطینیوں کا راستہ بند کر دیتی ہے ہیں اور یہاں کے رہا‏ئشیوں کو ارادی طور پر قتل کر دیتی ہے؛ مکانوں کے مکینوں کے سروں پر ڈھا دیتی ہے اور اب تک جبالیا کے متعدد شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو اسیر کر چکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110