10 اکتوبر 2024 - 11:17
لبنان: حزب اللہ کے رضوان بریگیڈ کا صہیونی جارحوں پر ہلاکت خیز حملہ + ویڈیو

رضوان بریگیڈ نے پانچ ٹینکوں اور متعلقہ پیدل نفری کو راس الناقورہ کے علاقے المشیرفہ میں مکمل تباہ کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ کی اسپیشل فورس پر مشتمل رضوان بریگیڈ نے راس الناقورہ کے علاقے المشیرفہ میں صہیونی فوج کے پانچ ٹینکوں اور پیدل نفری کو زبردست حملے کا نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

صہیونی ذرائع نے کہا کہ زمینی جنگ کے آغاز سے یہ حزب اللہ کا سب سے بڑا حملہ تھا۔

موصولہ رپورٹ کو مطابق، صہیونی فوجی اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے کے لئے موقع پر حاضر ہوئے تو حزب اللہ نے ان دہشت گردوں کو پھر بھی نشانہ بنایا اور انہیں مزید جانی نقصان پہنچایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110