اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے متعدد بیانات جاری کرکے صہیونی ریاست کے خلاف
اپنی نئی کاروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے مجاہدین نے آج [جمعرات
10 اکتوبر 2024ع کو] صبح 10 بجے صبح مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونیوں کے
ٹھکانوں پر میزائل برسا دیئے۔
ان ٹھکانوں میں المرج، بیت
ہلل اور معیان باروخ، میں صہیونی فوجی نفری کی تعیناتی کا مراکز شامل ہیں۔
الجزیرہ نے بھی رپورٹ دی
کہ صہیونی فوجی مراکز پر لبنان سے کئی بھاری حملے ہوئے ہیں۔
اسرائیل ہیوم اخبار نے
مرگلیوت میں ایک اہم عمارت پر حزب اللہ لبنان کا میزائل لگنے سے شدید نقصانات کی
خبر دی ہے۔
کریات شمونہ کے میئر نے صہیونیوں
سے کہا ہے کہ وہ پناہ گاہوں سے باہر آنے کی کوشش نہ کریں۔
ادھر صہیونی ذرائع نے تصدیق
کی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے الجلیل علیاء پر 40 میزائل داغے ہیں۔
صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا
کہ حزب اللہ کی اعلی قیادت کی عدم موجودگی کے باوجود، یہ مقاومتی تحریک صہیونیوں
کو بدستور، زبردست میزائل حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے اور میدان جنگ میں اسرائیلی
فوجیوں کو لبنان میں داخلے سے روکی ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110