اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، باخبر فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ صہیونیوں نے مقبوضہ جولان سے
دمشق کے "المزہ" رہائشی علاقے کو تین راکٹوں کا نشانہ بنایا۔ یہ حملہ
مقامی وقت کے مطابق منگل کی رات 8 بجے کیا گیا۔
ابتدائی رپورٹوں کے مطابق،
اس حملے مین کئی بچے اور خواتین بھی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
صہیونیوں کے اس جارحانہ
حملے میں بھاری مقدار میں مالی نقصان بھی ہوا ہے اور آخری اطلاع تک ملبے تلے دبے
شہریوں کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
110