اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے اہل سنت کے 3000 علماء نے رہبر انقلاب
اسلامی امام سید علی خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کف نام خط لکھ کر غاصب یہودی ریاست
کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے کامیاب آپریشن "وعدہ صادق-2" پر آپ کا شکریہ
ادا کرتے ہوئے اس آپریشن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سنی علمائے دین نے اپنے خط
میں لکھا ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اب، جبکہ آپ جناب کی طاقتور
اور حکیمانہ و عقلمندانہ قیادت میں، کچھ عرصے تک باوقار صبر و تحمل کے بعد، دلیر
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے طاقتور ہاتھوں سے، یکم اکتوبر 2024ع کی شام کو،
امت اسلامی اور جنود الٰہیہ کے غیظ ف غضب سے جنم لینے والے غم و غصے کی بنا پر مقبوضہ سرزمین (فلسطین)
کے قلب [اور مرکز] کو نشانہ بنایا گیا، جس سے شہداء کے خاندانوں، فلسطین کے نہتے
عوام اور دنیا بھر کے احرار کے دلوں کو ایک بار چین و سکون نصیب ہؤا اور قدس شریف
کے نہ تھکنے والے مجاہدوں کو ـ عالمی استکبار کی ناجائز اولاد منحوس صہیونی ریاست
کی نحوست بھری عمر کے آخر تک، اس کے خلاف جدوجہد کے لئے، ـ نئی جان بخشی اور نیا عزم
و حوصلہ عطا کیا۔
ہم، ملک کے سنی ائمہ جمعہ
اور مبلغین، قرآن اور اسلامی تعلیمات و معارف کے خادمین اور اتحاد و یکجہتی کے اور
جہادِ تبیین پر کاربند افراد کے
طور پر، تہران کی نماز جمعہ میں آپ جناب کے بصیرت افروز بیانات اور دشمن شکن خط خطبوں
کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) والامرتبت شہداء کے مشن
کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہیں، اور آپ 'قائد عظیم' کی پیروی کرتے ہوئے طفل کُش اور غاصب صہیونی ریاست کے خلاف بہادر سپاہ
پاسداران اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قابل فخر مسلح افواج کے وعدہ صادق-2 کے
فاتحانہ آپریشن پر، [آپ] رہبر حکیم و دانا اور کمانڈروں اور اللہ کی راہ کے
مجاہدوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110