6 اکتوبر 2024 - 09:27
مقبوضہ الجلیل حزب اللہ لبنان کے راکٹوں کی زد میں + ویڈیو

ذرائع کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع الجلیل کے علاقے میں صہیونی ٹھکانوں پر راکٹوں سے شدید حملہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا - کے مطابق صہیونی میڈیا  نے  بھی اعلان کیا  ہے کہ چند منٹوں میں لبنان سے الجلیل کی جانب 30 راکٹ فائر کیے گئے۔

حزب اللہ نے  اسی طرح صہیونی بستی "دان" کے جنگلاتی علاقوں میں صہیونی فوجیوں کی پناہ گاہوں اور  ٹھکانے پر میزائلوں سے  حملہ کیا۔

صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان سے مقبوضہ علاقوں کے شمال کی جانب تقریباً 110 راکٹ داغے گئے ہیں۔

ذرائع اور سوشل نیٹ ورکس نے اس لمحے کی فوٹیج  بھی شائع کی ہيں جب حزب اللہ کے میزائل مقبوضہ علاقوں میں لگتے ہیں۔

لبنانی مقاومت اسلامی اسلامی کے ذرائع نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے آج صبح سے صہیونی ریاست کے خلاف 13 فضائی اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔

صیہونی فوج نے 23 ستمبر سے جنوبی لبنان پر حملوں کا آغاز کر دیا ہے جو تا بہ حال جاری ہيں۔ اور اس عرصے میں صہیونیوں نے لبنان پر زمینی حملے کا بھی آغاز کیا ہے جو مکمل طور پر ناکامی سے دوچار ہؤا ہے اور صہیونیوں کے شدید جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110