1 اکتوبر 2024 - 23:09
کم از کم 90 فیصد میزائل ٹھیک نشانے پر لگے ہیں، سپاہ پاسداران کا دوسرا بیان / تفصیلات

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صہیونی ریاست کے خلاف آپریشن وعدہ صادق-2 کے ضمن میں جعلی اسرائیل پر عظیم میزائل حملے کے بعد دوسرا بیان کرکے بتایا کہ تل ابیب کے آس پاس تین بڑے فوجی اڈوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے - تہران میں ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ اور لبنان میں سید حسن نصراللہ اور میجر جنرل سید عباس نیل فروشان کی شہادت کے جواب میں آپریشن وعدہ صادق-2 مکمل ہونے پر دوسرا بیان جاری کرکے اس آپریشن کی کچھ تفصیلات بیان کی ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان کا متن حسب ذیل ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

امت مسلمہ،

عظیم محاذ مقاومت

ملتِ شریفِ ایران

سابقہ بیان کے تسلسل میں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں آپ کے فرزندون نے، اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی اہلکاروں اور فوجی حکام نے اپنے وعدوں کے مطابق، مسلح افواج کے دوسرے شعبوں کی مدد سے آپریشن وعدہ صادق-2 کو یا کوڈ "رسول اللہ(ص)" کے ساتھ، مکمل کر لیا اور [فلسطین کی] مقبوضہ اراضی میں واقع تزویراتی ٹھکانوں کو اپنے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

اس کاروائی میں صہیونی فضائیہ کے بعض اڈوں، ریڈار کے مراکز، مقاومت اسلامی کے قائدین ـ بالخصوص شہید ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ، اور حزب اللہ کے قائد حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ، اور حزب اللہ نیز فلسطینی مقاومت اسلامی اور سپاہ پاسداران کے کمانڈروں پر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

اس کے باوجود کہ نشانہ بننے والے علاقے کو وسیع پیمانے پر میزائل شکن اور طیارہ شکن نظامات کی پشت پناہی حاصل تھی، ہمارے کم از کم 90 فیصد میزآئل کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے اور آج صہیونی ریاست اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلی جنس اور آپریشنل صلاحیتوں سے دہشت زدہ ہو چکی ہے۔

یہ کاروائی جائز دفاع کے دائرے میں اور بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق انجام کو پہنچی ہے اور اگر دشمن نے حماقت کی تو اسے انتہائی تباہ کن اور پشیمان کرنے والی جوابی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تعلقات عامہ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

۔۔۔۔۔۔۔

110