30 ستمبر 2024 - 09:24
لبنان کے شہر صیدا میں بے گھر ہونے والوں کی پناہ گاہ پر صہیونی بمباری، 32 شہید

لبنان کے محکمہ صحت نے پیر کی صبح ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان کے شہر صیدا کے عین الدلب علاقے میں بے گھر ہونے والے لبنانیوں پر صہیونی بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، المنار چینل نے کہا ہے کہ غاصب صہیونیوں کی اس غیر انسانی اور بہیمانہ بمباری میں 47 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، صہیونیوں نے اس عمارت پر بم برسائے ہیں جس میں  بے گھر ہونے والے لبنانی عوام نے پناہ لے رکھی تھی۔

ادھر لبنان کے محکمہ صحت نے اتوار کی رات بتایا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں پر صہیونیوں کے بہیمانہ فضائی حملوں میں 109 افراد شہید ہوئے ہیں اور اتوار کے روز کے صہیونی حملوں میں 364 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 یاد رہے کہ  دارالحکومت بیروت کے ضاحیہ جنوبی سمیت لبنان کے مختلف علاقوں پر پیر 30 ستمبر سے صہیونی درندوں کے وحشیانہ حملے جاری ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔

110