اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ارنا نے پیر کو فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست نے جنوبی لبنان کے البص کیمپ پر بہیمانہ بمباری کے دوران حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ (حماس) کے قائد اور سینیئر کمانڈر شریف ابو الأمین کو نشانہ بنا کر شہید کر دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق آج کے صہیونی حملوں میں فلسطینی پاپولر فرنٹ کے تین راہنما بھی شہید ہوئے ہیں۔
حماس کے بیان کے مطابق تحریک کے سینیئر کمانڈر فتح ابوالامین کے ساتھ
ان کی اہلیہ اور بیٹا امین فتح شریف اور بیٹی
وفا فتح شریف بھی اس حملے میں شہید ہوگئے
ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق حماس کے سینیئر کمانڈر فتح شریف ابوالامین اپنی اہلیہ،
بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ جنوبی لبنان کے البص کیمپ پر آج پیر کی صبح صہیونی ریاست کی
بمباری میں شہید ہوئے ہیں۔
حماس نے لبنان میں اپنے راہنما کی شہادت پر اپنے بیان میں کہا ہے: ہم
اس شہید اور دیگر شہدا سے عہد کرتے ہیں کہ سرزمین فلسطین سے صہیونیوں کو نکال باہر
کرنے اور قدس شریف کی آزادی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی تک اپنا جہادی مشن جاری
رکھیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بیروت کے الکولا نامی علاقے پر صہیونی بمباری میں فلسطین
پاپولر فرنٹ تین سینيئر راہما بھی شہید ہوگئے ہیں، اور پاپولر فرنٹ (الجبہۃ الشعبیہ)
نے اپنے بیان میں اپنے کمانڈروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس حملے میں
دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110