اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ کے وار میڈیا سیل
نے رپورٹ دی ہے کہ آج صبح حزب اللہ کے مجاہدین نے ثابت قدم فلسطین عوام اورفلسطینی مجاہدین کی حمایت اور
لبنانی عوام کے دفاع میں نوآباد صہیونی قصبے المنارہ میں صہیونی دشمن کے فوجی مرکز
پر حملہ کیا ۔
حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے
ساعر نامی یہودی نوآبادی کو بھی نشانہ بنایا
ہے۔
حزب اللہ کے بیان کے مطابق میزائلوں
سے کئے جانے والے یہ حملے پوری طرح کامیاب رہے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے اس سے پہلے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ شمالی
مقبوضہ فلسطین میں اوویک صہیونی فوجی اڈے
کو متعدد فادی-1 میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
یاد رہے کہ غاصب صہیونی ریاست نے پیر 23 ستمبر کو جنوبی لبنان پر وسیع
فضائی حملے شروع کئے جن کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق غاصب صہیونی ریاست کے فضائی حملوں میں
ہزاروں شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
صہیونی ریاست کی وحشیانہ فضائی جارحیتوں پر حزب اللہ خاموش نہیں رہی
ہے بلکہ اس نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاست کے فوجی اور اسٹریٹیجک مراکز اور
ناجائز صہیونی کالونیوں پر جوابی میزائل حملے جاری رکھے ہیں۔
حزب اللہ کے جوابی میزائلی حملوں نے غاصب صہیونیوں پر ایسی وحشت طاری
کی ہے کہ حیفا سمیت مقبوضہ فلسطین کے اہم
شہروں میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے اور صہیونی آباد کاروں سے
کہا گیا ہے کہ پناہ گاہوں سے باہر نہ نکلیں۔
۔۔۔۔۔۔
110