30 ستمبر 2024 - 06:53
نیویارک: سید حسن نصراللہ کی شہادت کا فطری نتیجہ صہیونی ریاست کا زوال ہے، عراقچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست غزہ اور لبنان میں جن جرائم کا ارتکاب کررہی ہے ان کے پیش نظر علاقے میں اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے / سید حسن نصراللہ کی شہادت حزب اللہ کی مزید پیشرفت اور طاقت کا باعث بنے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران سید عباس عراقچی نے نیویارک سے روانگی سے قبل صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں سردار مقاومت سید حسن نصراللہ کی شہادت پر امت کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

 انھوں نے کہا کہ یقینا یہ بہت بڑا نقصان ہے لیکن  اس سے مقاومت اور اس کی کارکردگی میں کوئی خلل نہيں پڑے گا بلکہ سید عباس موسوی کی شہادت کی طرح سید حسن نصراللہ کی شہادت بھی حزب اللہ زیادہ پیشرفت اور ترقی کرے گی اور اس کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔ اور مجھے یقین ہے کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت اور ان کا خون حزب اللہ کے مجاہدین کا جوش وجذبہ مزید بڑھائے گا۔ 

انھوں نے مزید کہا: غاصب صہیونی ریاست نے غزہ اور لبنان میں جن جرائم کا ارتکاب کیا ہے، ان کے پیش نظر، اس علاقے میں اس کا کوئی مستقبل نظر نہيں آتا اور وہ سکون سے ہرگز نہیں رہ سکے گی۔

انھوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کا فطری نتیجہ یہ ہوگا کہ صہیونی ریاست کے زوال میں تیزی آئے گی۔

عراقچی کا کہنا تھا کہ کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا سرکاری موقف جاری کردہ بیانات میں واضح کیا گیا ہے۔ میری رائے کے مطابق، امریکہ اس جرم میں برابر کا شریک ہے اوراس سے خود کو ہرگز الگ نہیں کرسکتا اور یقینا اس حملے میں شہید ہونے والوں کا خون بغیر جواب کے نہیں رہے گا۔

سید عباس عرقچی نے بتایا کہ  انھوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور اسی طرح اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے سربراہ سے ملاقات سے میں اس معاملے میں ضروری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نے ثابت کردیا ہے کہ اس میں اپنے اندرونی مسائل کے حل کی صلاحیت تک نہیں ہے اور امریکہ نے اب تک سلامتی کونسل میں ہر اقدام کو روکا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ انھوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کہا ہے وہ بین الاقوامی برادری کی آواز بنیں اور صہیونی ریاست کے جرائم کی روک تھام کے لئے اپنی  اپنی کوشش کریں۔ 

انھوں نے کہا کہ ہم نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ تنظیم کا ہنگامی سربراہی اجلاس طلب کریں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سب ہی علاقے میں ایک ہمہ گیر جنگ کے خطرے کو محسوس کرتے ہیں اور اس کو علاقے کے لئے بہت بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ واقعی علاقے کے حالات بہت خطرناک ہوگئے ہیں۔ اس علاقے اور یہاں سے باہر کے سب ہی ملکوں کو جان لینا چاہئے کہ خطرہ بہت سنگین ہے اور کسی بھی  لمحے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ بہرحال ہم نے اپنی کوششیں بھی کی ہیں اور اپنا موقف بھی صراحت کے ساتھ بیان کردیا ہے کہ جو بھی ہو ہم ہر حال میں حزب اللہ کے ساتھ رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔

110