29 ستمبر 2024 - 09:39
شہید سید حسن نصر اللہ کے خون سے مزاحمت کا درخت اور تناور ہوگا، سید عباس عراقچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے لبنانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے سیدالمقاومہ کی شہادت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور حکومت کی جانب سے لبنان کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نے اپنے لبنانی ہم منصب عبداللہ بوحبیب سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے سیدالمقاومہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور حکومت کی جانب سے انہيں اور لبنان کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی۔

سید عباس عراقچی نے اس موقع پر سید حسن نصر اللہ کی پوزیشن کا ذکر کرتے  ہوئے کہا کہ بلا شبہ اس عظیم انسان کے خون سے مقاومت کا شجرہ طیبہ مزید تناور ہوگا۔

وزیر خارجہ نے بیروت کے رہائشی اور شہری علاقوں پر غاصب صہیونیوں کی وحشیانہ بمباری کے میں سید حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کے بزدلانہ صہیونی اقدام کو لبنان کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کے خلاف کھلی جارحیت اور جنگی جرم قرار دیا اور زور دے کر کہا کہ اس شرمناک جرم کو عالمی رائے عامہ کے سامنے بیان کرنا چاہئے اور عالمی و قانونی اداروں کو اس کی دستاویزات فراہم کرنا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110