اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق انصار اللہ یمن کے قائد سید
عبدالملک بدرالدین الحوثی نے لبنان میں
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے موقع پر اپنے ایک خطاب میں
اس سانحے پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اسے پوری
امت اسلامیہ کے لیے ایک عظیم نقصان قرار دیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ فلسطین اور لبنان کے عوام اور ان دو ملکوں میں
اپنے مجاہد ساتھیوں کو نا امید نہيں کريں گے۔
یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ اور انقلاب یمن کے قائد سید
عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا: اسلامی امت اپنے پیارے مجاہد بھائی حزب اللہ کے
سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت کا انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ، سوگ
منا رہی ہے۔
الحوثی نے کہا: ہم ان کے معزز اہل خانہ، حزب اللہ میں اپنے بھائیوں
اور بہنوں، لبنانی عوام، رہبر انقلاب اسلامی ایران امام خامنہ ای (حفظہ اللہ)،
فلسطینی قوم کے تمام حریت پسندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: سید حسن نصر اللہ کی شہادت پوری امت اسلامیہ کے
لئے نقصان عظیم ہے۔
انصار اللہ کے سربراہ نے زور
دے کر کہا: ہم میں سے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ جنگ جاری ہے اور
اسرائیل، اسلام اور مسلمانوں کا دشمن اور
انسانیت کے لئے خطرہ ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
110