25 ستمبر 2024 - 14:29
برازیل نے لبنان پر صہیونی ریاست کے حملوں کی شدید مذمت کردی

برازیل نے لبنان کے شہری علاقوں پر صہیونی ریاست کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملوں کو روکنے کا مطالبہ کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، برازیل نے لبنان کے  شہری علاقوں پر صہیونی ریاست کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برازیل کی وزارت خارجہ نے حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا اور بیروت میں اپنے قونصل خانے کو برازیلی شہریوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے احکامات جاری  کردیئے

واضح رہے کہ صہیونی ریاست کے طرف سے لبنان کے  عام شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ صہیونی ریاست کے حملوں کی وجہ سے لبنان میں  شہداء کی تعدا 500اور زخمیوں کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئی