اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ نے اپنے سینئر کمانڈر ابراہیم قبیسی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
ادھر لبنانی چینل المیادین کے مطابق حزب اللّٰہ نے اسرئیلی بحری اڈے سمیت کئی اہداف کو نشانہ بنایا،
عراقی اسلامی مقاومت نے بھی جولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی اہداف پر حملہ کیا، اور کئی ممالک کی ایئر لائنز نے تل ابیب اور بیروت کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق چین اور امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے اور برطانیہ نے لبنان سے برطانوی شہریوں کو نکالنے کے لیے 700 فوجی قبرص میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔