23 ستمبر 2024 - 16:08
صہیونی جنگی طیاروں نے بیروت کے حنوبی ضاحیہ پر  دوبارہ بمباری کی/ صہیونیوں کا حزب اللہ کے ایک اہم رہنما  کو قتل کرنے کا دعویٰ

لبنان کے شہر بیروت میں اسرائیلی جنگی جہازوں نے ضاحیہ پر دوبارہ بمباری کی ہے اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے ایک اہم رہنما کو قتل کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، میڈیا ذرائع نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے ایک اہم رہنما کو قتل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے مزید کہا ہے کہ اسی جگہ پر 6 میزائل داغے گئے ہیں۔