اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی ٹیلی ویژن چینل 12 نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے حزب اللہ لبنان کے آج کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں 13 صہیونی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ ان حملوں میں صہیونی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
لبنان کی حزب اللہ نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ اس نے رافیل ہتھیاروں کی کمپنی کی اسرائیلی فوجی تنصیبات کو "فادی 1" اور "فادی 2" میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ نے مزید کہا کہ یہ آپریشن غزہ کی پٹی کی حمایت اور لبنان کے مختلف علاقوں میں منگل اور بدھ کو صیہونی ریاست کی وحشیانہ اور دہشت گردانہ کاروائیوں کا ابتدائی ردعمل ہے۔
اس حوالے سے صہیونی میڈیا نے بھی خبر دی ہے کہ حزب اللہ
لبنان
نے ہفتے کی رات مقبوضہ فلسطین پر بے مثال راکٹ حملے کیے ہیں۔
ان ذرائع ابلاغ نے مزید کہا کہ آج صبح سے "کریوت شمونہ" قصبے پر تقریباً 30 میزائل آپریشن کیے گئے ہیں۔
خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ کریات بیالیک کے علاقے اور قریبی علاقوں میں صہیونیوں کے کچھ مکانات مکمل طور پر جل گئے۔
ادھر صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے اتوار کی صبح خبر دی ہے کہ لبنان سے تقریباً 120 راکٹ داغے گئے ہیں اور فائر فائٹنگ ٹیمیں شمالی مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
22 ستمبر 2024 - 16:45
News ID: 1487349
صہیونی ٹیلی ویژن چینل 12 نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے آج کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں 13 صہیونی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔