18 ستمبر 2024 - 09:25
صہیونی ریاست کو لبنان میں اپنے جرائم کا جواب دینا ہوگا / ہم فلسطین پر قبضہ ختم کرنے کی قرارداد  کے حق میں ووٹ دیں گے، ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب نے لبنان میں اسرائیل کے سائبر دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو اس گھناؤنے جرم اور جارحیت کے لئے جوابدہ بنانا چاہئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست نے صرف چند گھنٹے قبل ایک سائبر دہشت گردانہ کارروائی میں، بیروت میں مواصلاتی آلات کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سمیت ہزاروں زخمی اور متعدد افراد شہید ہوئے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی سفارت کار نے مزید کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران شہداء کے لواحقین اور لبنانی حکومت  کو  تعزیت پیش  کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی ریاست کے اس تباہ کن اور دہشت گردانہ اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کو اس گھناؤنے جرم کا جواب دہ بنانا چاہئے۔

امیر سعید ایروانی نے مزید کہا: ہمارا موقف یہ ہے کہ نہ صرف فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن تسلیم کرنا چاہئے بلکہ اسرائیلی ریاست کے غیر قانونی اقدامات کو دیکھ کر اقوام متحدہ کے اراکین میں ذمہ داری کا احساس ابھرنا چاہئے اور انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر کی چھٹی شق کے مطابق اس غاصب اور ناجائز ریاست کی رکنیت پر نظر ثانی کرنا چاہئے۔

انھوں نے آخر میں زور دے کر کہا اسلامی جمہوریہ ایران، حالات کی نزاکت اور فلسطین پر قبضے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے نسل پرستانہ پالیسیوں نیز نسل کُشی نیز نسلی امتیازی رویوں پر مبنی اقدامات کے خاتمے کی اہمیت کے پیش نظراقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد کے حق میں ووٹ دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110