اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ | لبنانی چینل المیادین نے کہا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے مواصلاتی نظام میں پیش آنے والے واقعے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے:
آج 17 ستمبر 2024 بروز منگل سہ پہر تقریباً 3:30
بجے، "پیجر" ڈیوائسز میں دھماکہ
ہوا ہے جنہیں حزب اللہ کے مختلف اداروں میں استعمال کیا جاتا تھا
ان حملوں میں ایک چھوٹی بچی اور ہمارے دو جوان شہید ہوئے ہیں۔
ہم اس واقعے کے بارے میں تحقیق کر رہے ہیں بہت جلد وجوہات کو پبلک کردیا جائے گا۔ لبنان کے اسپتالوں میں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
ہم خداوند متعال سے قدس کے راستے میں شہید ہونے والے اپنے صالح شہداء درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعاگو ہیں۔
ہم لبنانی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دشمن کی جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں دشمن ایسی خبریں پھیلا کر شمالی محاذ سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔