اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی ریاست کے صدر اسحاق ہرزوگ نے غزہ پر حملوں کو نو مہینے گذرنے کے باوجود کوئی ہدف پورا نہ ہونے کے بعد فلسطینی مقاومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کا مطالبہ کیا۔
اسحاق ہرزوگ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صہیونی، قیدیوں کا تبادلہ چاہتے ہيں کہا کہ غزہ سے صہیونی قیدیوں کو واپس لانا کابینہ کی ذمہ داری ہے ۔
درایں اثنا مقبوضہ تل ابیب کے صہیونی رہائشیوں نے اسرائیلی وزيراعظم کے خلاف سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی، صہیونی مظاہرین نے تل ابیب میں مظاہرے کے دوران نیتن یاہو کابینہ کی تحلیل اور قیدیوں کی رہائی کے لئے حماس کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
تل ابیب کے کابلان روڈ پر مظاہرہ شدید ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ ہی شہر قدس، حیفا ، قیصریہ اور صہیونی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
۔۔۔۔
110