اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ خطے کی مقاومتی تنظیمیں اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا طاقتور حامی سمجھتی ہیں اور ہم آپ کی حکومت کے ہمراہ آخری کامیابی تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اکثریت کے ساتھ ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔
110