اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، تہران میں شہید آیت اللہ
رئیسی اور ان کے شہید ساتھیوں کے جلوس جنازہ کے موقع پر محور مقاومت کے راہنماؤں
اور کمانڈروں کا اجلاس منعقد ہؤا جس میں
سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل الحاج حسین سلامی اور بریگیڈیئر سپاہ قدس کے
کمانڈر بریگیڈیئر جنرل الحاج اسماعیل قا آنی جنرل نے شرکت کی۔
اس اجلاس میں غزہ کی تازہ ترین سیاسی، سماجی، عسکری صورت حال اور طوفان الاقصی کی پیشرفت اور محور مقاومت کے کردار کا جائزہ لیا گیا اور غزہ میں مقاومت کی تمام تنظیموں اور تحریکوں کی شراکت سے، فلسطینی مقاومت کی حتمی کامیابی تک، جہاد اور استقامت جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں لبنانی، یمنی اور فلسطینی مقاومت کے سینئر راہنماؤں نے شرکت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
