اہل بیت(ع) نیوز
ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مغربی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی
کونسل کے اراکین نے قوام متحدہ میں موزمبیق کے مستقل مندوب ـ اور سلامتی کونسل کے
موجودہ سربراہ ـ پیڈرو کومیساریو افونسو، کے کہنے پر ـ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید
ہونے والے ـ صدر اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر
خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر کھڑے ہوکر ایک منٹ
خاموشی اختیار کی۔
نیز ویانا میں منعقدہ جوہری سلامتی کانفرنس (Nuclear Security Conference) کے شرکاء نے بھی کانفرنس کے سربراہ رافائل گروسی (Rafael Mariano Grossi) کی تجویز پر صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی شہادت پر ایک منٹ خاموشی اختیار کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
110
