11 نومبر 2023 - 14:37
شوٹنگ کے عالمی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والی خاتون نے اپنا تمغہ آستان قدس رضوی کے میوزیم کو پیش کر دیا

گولڈ میڈلسٹ محترمہ سمیرا ارم نے کروشیا ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں اپنا جیتا ہؤا گولڈ میڈل آستان قدس رضوی کے میوزیم کو پیش کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، آستان نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ گولڈ میڈل پیش کرنے کی تقریب آستان قدس رضوی کے کانفرنس و نمائش سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں قومی پیرا اولمپک ٹیم کی رکن اور عالمی سطح پرسونے اور چاندی کے  13 تمغے جیتنے والی سمیرا ارم نے کروشیا ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں حاصل کردہ سونے کا تمغہ آستان قدس رضوی کے میوزیم کو پیش کیا۔
انہوں نے امام رضا (علیہ السلام) کے حرم کو تمغہ پیش کرنے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو احساس مجھے اس وقت ہے وہ اس وقت سے کئی گناہ زیادہ ہے جب میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لئے اسٹیج پر گئی تھی، میری دلی خواہش تھی کہ جب پہلی بار میں حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوں گی تو اپنا پہلا گولڈ میڈل حرم امام رضا(ع) کو پیش کروں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دلی سکون اور یہ احساس جو امام رضا(ع) اور امام زمانہ(عج) نے میرے دل میں اور میرے اسپورٹس ہیروز کے  دلوں میں ڈال رکھا ہے یہی وہ اعلیٰ ترین سکون ہے جس کی وجہ سے میرے ملک کے ہیروز تمغے جیت کر لاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110