اہل بیت(ع) نیوز
ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ میں حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ "حماس" نے (یوم
السبت 7 اکتوبر 2023ع کو) صہیونیوں کے مسلسل جرائم، فلسطینیوں کے قتل عام، مسجد
الاقصٰی کی مسلسل بے حرمتی اور اس کے محافظین پر حملوں اور صہیونی فوجیوں کی مدد
سے یہودی بستی نشینوں کے مسلسل حملوں کے جواب میں پنی کاروائی طوفان
الاقصٰی کا
آغاز کیا اور مجاہدین انتہائی تیز رفتاری سے غاصب
ریاست پر حملہ آور ہوئے اور ابتدائی چند منٹوں میں 5000 ہزار راکٹوں سے صہیونی
ٹھکانوں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
صہیونیوں کے کہنے کے مطابق، اب تک 1400 صہیونی ہلاک اور 3000 زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی منحوس تاریخ میں ابھی تک اتنی شدید شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔
صہیونیوں نے میدان جنگ میں بدترین شکست کے بعد مجرمانہ پالیسی پر کاربند ہو کر غزہ کے رہائشی علاقوں پر شدید ترین بمباری کا آغاز کیا اور سینکڑوں بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا، مغرب کی حمایت میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رکھا، غزہ پر پانی بند کیا، بجلی بند کر دی، اسپتالوں پر بمباری کی اور ایمبولینسوں اور نہتے فلسطینیوں کو غزہ منتقل کرنے والے ٹرکوں کو تباہ کیا۔
صہیونیوں نے ممنوعہ ہتھیاروں ـ بشمول سفید فاسفورس کے حاوی بموں ـ کا استعمال بھی جاری رکھا۔
غزء میں آج (15 اکتوبر) تک 1900 سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوئے ہیں جن میں 615 بچے اور 370 خواتین کی شہادت واقع ہوئی ہے اور 7696 نہتے باشندے زخمی ہوئے۔
لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے ساتھ:
22:06| الخلیل میں ایک فلسطینی شہری نے کئی صہیونی فوجیوں کو گاڑی سے ٹکر مار کر کئی افراد کو زخمی کر دیا۔
21:50| غزہ پر صہیونیوں کے وحشیانہ فضائی حملوں میں ایک لاکھ 35 ہزار گھر تباہ ہوگئے ہیں۔
21:20| صہیونی فوجی ترجمان: ہم نے 155 اسرائیلی خاندانوں کو بتایا کہ ان کے فرزند غزہ میں قیدی ہیں۔
21:09| رفح میں ایک خیراتی ادارے کی عمارت پر صہیونیوں کی بمباری 22 فلسطینی شہید، کئی افراد زخمی
20:50| صہیونی وزیر خزانہ: ہمیں اپنی شکست کا اعتراف کرنا چاہئے کیونکہ اسرائیل کے راہنما اور سیکورٹی ادارے یہودی بستی نشینوں کی حمایت میں ناکام ہوگئے۔
20:30| رفح میں مسلمان لڑکیوں کی عمارت پر صہیونی بمباری میں چھ فلسطینی شہید۔
20:03| فلسطینی وزارت صحت: غزہ کے شہداء میں 52 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ شہدائے غزہ کی تعداد 2670 اور زخمیوں کی تعداد 9600 ہو گئی ہے۔
19:45| غزہ کا ادارہ شہری دفاع: 1000 سے زیادہ فلسطینی شہری صہیونیوں کی اندھادھند بمباریوں میں، ملبے تلے دب کر لاپتہ ہو گئے ہیں۔
19:10| العالم: فلسطینی مقاومت نے غزہ سے صہیونی دارالحکومت تل ابیب پر بھاری میزائل حملہ کیا ہے۔
18:29| صہیونی ریاست نے لبنانی مقاومت کے مجاہدین کے داخلے کے خوف سے، لبنانی سرحد سے دو کلومیٹر کے فاصلے تک واقع یہودی بستیوں کے مکینوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
18:20| لبنانی مقاومت کے ساتھ صہیونی فوجیوں کی جھڑپ کے بعد، شلومی نامی یہودی بستی کی بجلی منقطع ہو گئی۔
18:15| وزارت صحت، غزہ: غزہ کے 50 خاندانوں کے تمام افراد صہیونیوں کی وحشیانہ بمباری اور انسانیت کے خلاف جرائم کے نتیجے میں شہید ہو چکے ہیں۔
18:05| حزب اللہ لبنان: ہمارے مجاہدین نے سرحدی لائن کے قریب صہیونی فوجی اڈوں کو بھاری مشین گنوں سے نشانہ بنایا۔
17:50| لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر مسلحانہ جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
17:45| صہیونی ذرائع: لبنانی سرحد کے قریب صہیونی بستیوں میں خطرے کا سائرن، صہیونی فوجی اڈوں المطلہ اور مسکفعام پر میزائل حملے ہوئے ہیں۔
17:30| مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے اسپتال نہاریا نے اعلان کیا کہ جنوبی لبنان سے داغا جانے والا میزائل لگنے سے 8 اسرائیلی زخمی ہوئے، 4 افراد کی حالت نازک ہے۔
17:04| صہیونی ذرائع: حنوبی لبنان سے 30 میزائل مقبوضہ فلسطین کی طرف داغے گئے ہیں جن میں کچھ صہیونی بستیوں پر گرے ہیں۔
16:57| صہیونی ذرائع: شمالی فلسطین میں نہاریا اور شلومی کے صہیونی قصبوں پر میزائل گرے ہیں۔
16:54| شمالی فلسطین میں مغربی الجلیل میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔
16:53| صہیونی ریاست نے لبنان کی سرحد سے مقبوضہ فلسطین کے اندر 9 کلومیٹر کے فاصلے تک کے قصبوں میں مقیم یہودیوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی۔
16:34| صہیونی ذرائع: لبنان اور مقبوضہ فلسطین پر واقع حالیتا یہودی قصبے پر9 ایم 135 کورنٹ میزائل لگنے سے 5 اسرائیلی زخمی۔
16:30| خطے کے سیکورٹی ذرائع: بڑے شیطان امریکہ کی مرکزی کمانڈ نے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے لئے صہیونی ریاست کو لیزر گائیڈڈ میزائل بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔ اس سے بھی زیادہ بری خبر یہ کہ یہ میزائل متحدہ عرب امارات میں امریکی گوداموں سے مقبوضہ فلسطین منتقل ہونگے!!!
16:20| جہاد اسلامی تحریک کی عسکری شاخ "القدس بریگیڈز" نے کَفَر سعد اور علومیم نامی صہیونی قصبوں کو میزائلوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔
16:03| الجزیرہ: غاصب صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں الضہیرہ قصبے کے اطراف کو فاسفورس بموں کا نشانہ بنایا ہے۔
16:03| ترکیہ کے شہر استنبول میں لاکھوں افراد نے غزہ کی حمایت میں ریلی نکال دی۔
15:53| غزہ حکومت: جعلی صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ پر اندھادھند بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں ہے۔
15:30| غاصب صہیونیوں کے قصبے ناحل عوز پر غزہ سے میزائل گرایا گیا ہے۔
15:15| صہیونی ذرائع: لبنانی سرحد کے قریب لبنان سے داغا گیا 9 ایم 135 کورنٹ میزائل لگنے سے ایک صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
14:54| القدس بریگیڈز نے ایک صہیونی فوجی چھاؤنی پر بدر-1 میزائلوں کی بوچھاڑ کر دی۔ قدس بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس حملے میں غزہ کے اطراف میں، ناحل عوز کے فوجی اڈے میں موجود فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
14:02 | ایک فلسطینی بزرگ: اگر یہودی مارا جائے تو جرم ہے لیکن اگر درجنوں فلسطینی مارے جائے تو مجاز ہے! میرے گھرانے کے 10 افراد صہیونیوں کی اندھادھند بمباری میں شہید ہو گئے ہیں؛ جبکہ عرب دنیا اور یورپ خاموش ہیں۔ جس دنیا نے یہودی بچے کے لئے آنسو بہائے، وہ آکر فلسطینی بچوں کی صورت حال کو بھی تو دیکھے۔
14:54 | جہاد اسلامی تحریک سے وابستہ القدس بریگیڈ: ہم نے غزہ کے قریب مقبوضہ علاقے "ناحل ناعوز" میں صہیونیوں کے فوجی اڈے کو بدر-1 میزائل کا نشانہ بنایا ہے۔
14:46 | ملائیشیا کے عوام نے مقاومت فلسطین کی حمایت میں "بحری مشقوں" کا اہتمام کیا۔
14:41 | تل ابیب میں سائرن بجنے لگا اور فلسطینی مقاومت کے میزائل حملے کے بارے میں خبردار کیا گیا۔ صہیونی ذرائع نے کہا کہ ہرزیلیا و رمات ہشارون میں میزائل حملے کا انتباہ دیا جا رہا ہے۔
14:36 | جنگ بحیرہ غزہ تک پہنچ گئی اور ذرائع نے القسام بریگیڈز اور صہیونی فوجیوں کے درمیان بحری جنگ کی تصویریں شائع کی ہیں۔ صہیونی بحری کشتیوں نے غزہ اور رفح کے ساحلی علاقوں پر گولہ باری کی۔
14:31 | العالم: غاصب صہیونی طیاروں نے دیرالبلح میں شہداء کی تدفین کے لئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر بم برسائے۔
14:25 | طوفان الاقصٰی کے دوران صہیونی ٹھکانوں پر حماس کے مجاہدین کامیکازے حملے کا ویڈیو کلپ جاری ہو گیا۔ اس کلپ میں صہیونیوں کے ٹھکانوں پر حماس کے ڈرون طیاروں کی بمباری دکھائی گئی ہے۔
14:02 | سوال | سازباز کے علمبردار غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کا جواز کیونکر پیش کریں گے؟
13:21 | ایک اسرائیلی عورت نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی پولیس نے بستی نشین یہودیوں کا بھی قتل عام کیا ہے، ظاہرا یہ بستی نشین نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شرکت کر چکے تھے۔
13:21 | العالم کی خاتون نامہ نگار غزہ سے رپورٹ دے کر رو پڑی اور سوال اٹھایا: عرب حکومتیں خاموش کیوں ہیں؟
12:50 | مقاومت کے میزائل حملے، صہیونی قصبے سدیروت میں صہیونیوں کے گھروں میں آگ لگ گئی۔
12:29 | پاکستان کے شہر پشاور کے ہزاروں باشندوں نے ملت فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی غرض سے جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا۔
12:19 | غزہ میں ایک فلسطینی بزرگ: ہم حماس کے القسام بریگیڈز اور قدس بریگیڈز کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم اس تحریک اور ہر اس قوت کی حمایت کرتے ہیں جو ہمارے وطن فلسطین کے دفاع کے لئے جدوجہد کرتی ہے۔
12:11 | حزب اللہ: الراہب کے صہیونی فوجی اڈے میں ایک مرکاوا ٹینک گائیڈڈ میزائل کا نشانہ بنایا گیا اور ٹینک کے عملے کے افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
12:04 | حزب اللہ نے آج کی جھڑپوں کے بعد صہیونیون کے الراہب فوجی اڈے پر اپنا پرچم لہرایا۔ یہ پرچم پیلا نہیں بلکہ سرخ رنگ کا ہے، جو حزب اللہ کے ہاں انتقام کی علامت ہے۔
11:41 | العالم کا نامہ نگار برطانیہ میں میں پروگرام ریکارڈ کر رہا تھا کہ ایک برطانوی شہری نے اس کے کندھوں پر فلسطینی پرچم ڈال دیا۔
11:40 | صہیونی فوج: اسرائیلی فوج اتوار کے روز صبح 10 بجے سے ظہر کے ایک بجے تک جنوبی غزہ میں ایک پرامن گذرگاہ کھولنے کے لئے تیار ہے!!
11:37 | فلسطینی مقاومت نے مفلسیم کے مشرقی علاقے میں صہیونی فوجی ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
10:38 | صہیونی ذرائع کا اعتراف: شتولا کے فوجی اڈے پر جنوبی لبنان سے داغا جانا والا میزائل لگنے سے ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔
10:35 | صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ کی طرف بھیجے جانے والے صہیونی فوجی دستوں سے خطاب کرنا چاہتا تھا لیکن ایک فوجی افسر نے اس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
10:36 | ملب فلسین کے نام کویت کا پیغام: ہم فلسطینی سرزمین کی آزادی کے لئے فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ کویت کی حکومت اور قوم فلسطین اور غزہ کے عوام کے ساتھ ہے۔
10:13 | اسرائیلی ذرائع: نیر عوز نامی یہودی قصبے کی نصف آبادی ہلاک ہوئی ہے یا لاپتہ ہے۔
10:12 | سڈنی اسٹریلیا میں، فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے لئے وسیع پیمانے پر مظاہرے۔
09:56 | غزہ کے مظلوم اور نہتے عوام کی حمایت میں واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے امریکیوں کا اجتماع اور مظاہرہ۔
09:32 | امریکی شہر لاس اینجلس میں ملت فلسطین کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔
08:51 | غزہ پر صہیونیوں کے زمینی حملے کی تیاریاں، اشدود کا صہیونی قصبہ خالی ہو رہا ہے۔
شبکه 12 جعلی ریاست: اسدود کے یہودی باشندے آج صبح قدس، تل ابیب اور ایلات کے ہوٹلوں میں منتقل ہو ہوگی۔
08:38 | غزہ کی وزارت صحت: غزہ پر صہیونیوں کے اندھادھند فضائی حملون میں اب تک 2329 فلسطینی شہید 9042 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
08:28 | غزہ کے الاقصٰی اسپتال میں شہداء کی میتیوں کی نگہداشت کی گنجائش نہیں رہی۔
08:19 | لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے کہا ہے کہ "کسی فوجی اسلحے میں فنی خرابی کی وجہ سے" فوجی عورت اور چھ دوسرے فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
07:00 | غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کے میڈیکل شعبے کے سابق سربراہ ڈاکٹر عمرو فرونہ کے گھر پر جعلی ریاست کی بمباری، ڈاکٹر فرونہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ، شہید ہوگئے۔
02:41 | رائٹرز: روس نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ سوموار کے دن اسرائیل اور حماس کے کے درمیان انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد کے مسودے کو منظور کر دے۔
02:00 | القسام بریگیڈز - لبنان: سرحدی حصار پر دوسرے روز بھی جاری صہیونی بمباری کے نتیجے میں ہمارے تین مجاہدین شہید ہو گئے۔
01:15 | امریکی ذرائع: واشنگٹن دوسرا طیارہ بردار جہاز بھی بحیرہ روم کی طرف روانہ کر رہا ہے۔
1:10 | صہیونی فوجی ترجمان: صہیونی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست نے شام سے میزائل حملے کے جواب میں شام کے حلب ہوائی اڈے کو تباہ کردیا ہے!!
0:30 | فوری | اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب: اگر اسرائیل کے جنگی جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو نہ روکا جائے تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔
0:26 | غزہ کے عوام کے لئے حق آب (Water right) کے لئے اقوام متحدہ کا خصوصی ایلچی: اپنے دفاع کا حق، اسرائیل کو یہ حق ہرگز نہیں دیتا کہ غزہ کے عوام کا قتل عام کرے؛ غزہ کے عوام کو 90 فیصد دستیاب پانے پینے کے لئے مناسب نہیں ہے۔
0:20 | شامی ذرائع: حلب ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سنائی دیئے ہیں۔ ر
0:19 | ایمنسٹی انٹرنیشنل: غزہ کے عوام کے انخلاء کا اسرائیلی انتباہ، ایک انتباہ نہیں ہے، کیونکہ یہ ان کی جبری بے خانمانی کا باعث بن سکتا ہے، جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
00:17 | بائیدن نے نام نہاد فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے بات چیت کرتے ہوئے مغربی کنارے میں جھڑپوں کے سد باب اور استحکام کے تحفظ کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے حال ہی میں انتہائی مہلک اور انجانے ہتھیار صہیونی ریاست کی تحویل میں دیئے ہیں، جنہیں غزہ کے عوام پر صہیونی حملوں میں بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
https://fa.alalam.ir/news/6725298