12 اکتوبر 2023 - 19:43
طوفان الاقصٰی کا چھٹا دن / فلسطینی رہائشی علاقوں پر صہیونی بمباری جاری / 1417 فلسطینی شہید 50 فیصد شہداء بچے ہیں / صہیونی ہلاکت شدگان کی تعداد 1300 /

غزہ میں فلسطینی رہائشی علاقوں پر صہیونی طیاروں کی بمباری اور فلسطینی بچوں اور خواتین کے قتل عام کا سلسلہ جاری رہا اور دوسری طرف سے صہیونیوں کے خلاف حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ (حماس) کی کاروائیاں طوفان الاقصٰی کے چھٹے دن بھی جاری رہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ

سات اکتوبر کی صبح کو حماس کے فوجی شعبے عزالدین قسام بریگیڈز نے غاصب اور جعلی صہیونی ریاست کے جرائم اور فلسطینیوں کے قتل عام، مسجد الاقصٰی کی مسلسل بے حرمتی، مسجد کے محافظین پر حملوں اور صہیونی فوجیوں کی پشت پناہی میں صہیونی بستی نشینوں کے حملوں کے جواب میں صہہیونیوں پر طوفان الاقصٰی کے عنوان سے ہمہ جہت فضائی، بری اور بحری کاروائی کا آغاز کیا۔

فلسطینی مقاومت نے صہیونی ریاست پر بہت سنگین اور بے مثل شکست مسلط کر دی۔ جس کے جواب نے صہیونیوں نے غزہ کے رہائشی فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کا سلسلہ شروع کیا جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے

غاصب جعلی ریاست نے غزہ کے فلسطینیوں پر پانی اور بجلی بند کر دی ہے اور فلسطینیوں کے رہائشی علاقوں پر روایتی نیز غیر روایتی اور ممنوعہ بموں سے حملوں اور فلسطینی خواتین اور بچوں کے قتل عام کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

چھٹے دن کی کچھ خبریں حسب ذيل ہیں:

- طوفان الاقصٰی کے چھٹے دن صہیونیوں نے ایک گھنٹے میں غزہ پر 60 فضائی حملے کئے۔

- غزہ کے لئے ادویات، اور اشیائے خورد ونوش کی اشد ضرورت ہے۔

- حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں غزہ میں ذرائع ابلاغ کے مراکز پر صہیونی حملوں اور صحافیوں کے فتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ صہیونی دہشت گردی کے باوجود، ذرائع ابلاغ کے کارکن اپنے فرائض منصبی ترک نہیں کریں گے اور غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں معرض وجود میں آنے والی تباہ کاریوں اور عوام کے قتل عام کو کوریج دیتے رہیں گے۔

- ایران میں اسلامی انقلاب کے رہبر معظم کے دفتر کے سربراہ نے ـ صہیونیوں کی اس ہرزہ سرائی کے جواب میں، "سانپ کا سر ایران میں ہے" کے جواب میں کہا: ایران میں سانپ کا سر نہیں بلکہ عصائے موسیٰ ہے، جو تمام سانپوں کو نگل لے گا۔

- فلسطینی مجاہدین نے قدس شریف میں واقع "بیت شمش" کے علاقوں میں صہیونیوں پر میزائلوں کی بارش کر دی۔

- جنین بریگیڈ نے اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے اللہ کی توفیق سے ـ آج صبح ـ صہیونیوں کے قصبے "جنیر" پر گولہ باری کی۔ اس حملے میں صہیونی غاصبوں کے بلڈوزروں اور بستی نشینوں کے ایک اجتماع کو رام اون میں نشانہ بنایا گیا اور صہیونیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

- عسقلان پر مجاہدین کے میزائل حملے جاری رہے۔

- دنیا کے امیرترین فرد اور ٹویٹر کے مالک ایلون ریوز مسک (Elon Musk) نے یورپی اور امریکی ممالک میں فلسطین کی حمایت ہونے والا اجتماعات اور مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا: "اگر صورت حالی اسی انداز سے جاری رہے تو یورپ میں خانہ جنگی کے امکان کو نظروں سے دور نہیں رکھا جا سکتا"۔

- صہیونی طیاروں نے غزہ کے "بازار محبوب نصیرت" پر بمباری کی اس بزدلانہ حملے میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

- شہید ابو علی مصطفی یونٹس نے صہیونی حملوں کے جواب میں، میزائل اور مارٹر حملوں کے ذریعے صہیونی قصبوں کو تباہ کرکے رکھ دیا۔

- صہیونیوں نے دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر بمباری کی، یہ دو ہوائی اڈے فی الحال پروازوں کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں۔

- حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا: ہمیں اللہ کے فضل و کرم سے اپنے منصوبوں اور اندازوں سے زیادہ بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔۔۔ ہم نے دشمن کو پریشان کرنے کے لئے سائبر حملوں سے فائدہ اٹھایا۔۔۔ ہم دشمن سے کہتے ہیں کہ اگر تم میں ہمت ہے تو زمینی حملہ کرکے غزہ میں داخل ہو جاؤ، ہم تمہاری فوج کو تہس نہس کرنے کے لئے تیار ہیں۔۔۔ صہیونی دشمن نہتے شہریوں کے خلاف انتہائی وحشیانہ جرائم کو مرتک ہؤا ہے اور ضروری ہے کہ جعلی ریاست کے سرغنوں کو سزا دی جائے ـ۔۔۔ ہم القسام بریگیڈز کے طور پر زمینی اور میزائلی کاروائیوں کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہیں۔۔۔ ہم قدس شریف، غزہ اور مغربی کنارے کے ثابت قدم فلسطینی شہریوں سے کہتے ہیں کہ ہماری جنگ مسجد الاقصٰی کی خاطر ہے۔۔۔ ہم فلسطینی اسیروں کو خوشخبری دیتے ہيں کہ ہمارے پاس ایسے ترپ کے کئی پتے (Winning cards) ایسے ہیں جو ان کی آزادی کی قیمت ہو سکتے ہیں۔

- فاکس نیوز کا دعویٰ: اسرائیل نے 300000 ریزور فوج غزہ کی سرحدوں کے قریب تعینات کی ہے، اور غزہ پر مکمل زمینی حملہ عنقریب عمل میں آنے والا ہے۔ [باقاعدہ فوج تو بھاگ گئی دیکھتے ہيں ریزرو فوج کیا گل کھلاتی ہے!]

- صہیونی ذرائع: امریکی طیارہ بردار جہآز سے ایک ایف 18 طیارے نے حزب اللہ لبنان کو خبردار کرنے کے لئے پرواز کی ہے!!!

طوفان الاقصٰی کے چھٹے دن کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم:

21:40| صہیونی پارلیمان "کنیسٹ" نے ہدگامی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دیا۔ صہیونی کابینہ نے بدھ کے روز جنگ کے انتظام و انصرام کے لئے باضابطہ طور پر ہنگامی کابینہ اور "ملٹری کونسل" کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

21:21| یورپ میں آزآدی اظہار کے سب سے زیادہ بلند بانگ نعرے لگانے والے ملک فرانس کی پولیس نے فلسطین اور غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے والے مظاہرین کو کچل دیا۔

21:16| ایک یہودی ربی یعقوب ہرزوگ نے ـ جو بظاہر عربوں کے ساتھ حالات معمول پر لانے کا مشتاق بنتا تھا ـ اپنا اصل چہرہ دکھایا اور جنگی یونیفارم پہن کر ظآہر ہؤا۔ اس شخص نے ـ جو کئی مرتبہ عرب ممالک کا دورہ بھی کر چکا ہے، ـ فوجی یونیفارم پہن کر کہا ہے  کہ غزہ پر ممکنہ زمینی حملے میں شرکت کرے گا۔ [عرب حکمران ان ہی جیسے لوگوں کے عقیدتمند بنے ہوئے ہیں اور غیرت و دینداری ترک کرکے یہود نوازی کا ثبوت دینا چاہتے ہیں۔

21:08| عبرانی ذرائع: قدس شریف باب الساہرہ کے قریب، ایک پولیس مرکز پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس نشانہ بنے ہيں جن میں سے ایک حالت نازک ہے۔

21:01| رام اللہ کے قریب شہر سلواد میں جعلی ریاست کے فوجیوں نے فائرنگ کرکے ایک 37 سالہ فلسطینی خاتون کو شہید کردیا ہے۔

20:53| رہا ہونے والے صہیونی قیدی ویتال الدجیم نے کہا:  فلسطینی مجاہدین نے میرے ایک بچے کو کندھے پر اٹھایا، انہوں نے مجھے پرامن کمرے میں رکھا اور احترام کے طور پر مجھے پہننے کے لئے کپڑے دیئے۔

20:43| ایک فلسطینی خاتون غزہ کی شہری آبادی پر غاصب صہیونیوں کی اندھادھند بمباری میں ایک فلسطینی خاتون کے تمام افراد خاندان شہید۔

20:14| فرانس میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے لئے مظاہروں پر پابندی کےباوجود، لاکھوں فرانسیسی شہریوں نے فلسطین اور غزہ کے ساتھ یکجہتی کی غرض سے سڑکوں پر آ کر مظآہرہ کیا۔

19:45| صہیونی وزارت صحت: 406 اسرائیلی زخمی ایک اسپتال میں داخل ہیں جن میں سے 105 کی حالت نازک ہے۔

18:49| حماس کے ترجمان ابوعبیدہ کا اہم نشری خطاب:

- صہیونی دشمن کے ساتھ جنگ کے مستقبل کے لئے، محور مقاومت کے تمام فریقوں کے ساتھ ہم آہنگی کے عمل کو توسیع دی گئی۔

- مقاومت اور بالخصوص القسام بریگیڈز نے اپنی کوششیں جاری رکھی تھیں اور اور اس کے پیش نظر یہ مقصد تھا اور اس تاریخی کامیابی کے لئے تیاری کر رہی تھی۔

- طوفان الاقصٰی کی کاروائی میں 3500 راکٹ اور توپوں کے گلے صہیونی فوج کے "غزہ ڈویژن" پر داغے ہیں۔

- ہم نے اس کاروائی کی انجام دہی کے اپنے مجاہدین کی تربیب کی غرض سے بہترین منصوبہ سازی کی اور بہترین خاکے اور نقشے تیار کئے ہیں۔ 

- ہم نے جنگ کے لئے 3000 افراد اور اگلے مورچوں میں لڑنے والے مجاہدین کی پشت پناہی کے لئے 1500 مجاہدین کی تربیت کے لئے بہت دقیق اور گہرا منصوبہ بنایا۔

- ہم نے طوفان الاقصٰی کاروائی کا منصوبہ صہیونی فوج کے "غزہ ڈویژن" کے خاتمے کے لئے بنایا اور پندرہ نقطوں سے حملہ کیا۔ 

- ہم نے غزہ ڈویژن کے قریب زیکیم نامی چوکی اور دوسری یہودی بستیوں کو نشانہ بنایا۔

- القسام بریگيڈ نے سنہ 2022ع‍ کے آغاز میں صہیونی دشمن کے آگے ایک تزویراتی فریب کا سہارا لیا؛ اور القسام کے مجاہدین صہیونیوں کی یلغار کے باوجود مقاومتی تحریکوں کے درمیان ہونے والی بعض جنگوں میں شرکت نہیں کی۔

- ہم زور دے کر کہتے ہیں کہ طوفان الاقصٰی کی لڑائی تمام محاذوں پر جاری رہے گی۔

- جنگ کا پورا عمل، ہمارے قابو میں ہے، اور دفاعی حوالے سے بھی اپنی آمادگی پر زور دیتے ہیں۔

- ہمارا فوجی ڈھانچہ اور ہمارے ہتھیاروں کی نوعیت ہمیں مؤثر دفاعی صلاحیت کی ضمانت دیتی ہے۔

18:09| العالم کے نامہ نگار نے مقبوضہ عسقلان شہر کے مرکز سے خبر دی ہے کہ یہودی آبادی کے اس شہر اور آس پاس کے علاقے کے 80 فیصد باشندے، مقاومت کے میزائل لگنے کی وجہ سے بھاگ چکے ہیں۔

18:08| قلقیلیہ کے مشرق میں واقع شہر الفندق میں ایک مجاہدین نے گاڑی سے ٹکر مار کر دو صہیونی فوجیوں کو زخمی کر دیا۔

18:07| درندہ صفت صہیونی ریاست نے اعتراف کیا کہ اس جعلی ریاست نے غزہ پر بمباریوں کے آغاز سے لے کر اب تک 6000 بم غزہ کے مختلف علاقوں پر گرائے ہیں۔ ان بموں کا مجموعی وزن 4000 ٹن تھا۔

17:33| حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری نے کہا: دشمن کی شکست ناپذیر فوج صرف تین گھنٹوں میں ڈھیر ہو گئی۔ ہم نے پوری تاریخی میں مختلف ادیان و مذاہب کے ساتھ بقائے باہمی کا تجربہ رکھتے ہیں، اور ہمارے خطے میں کبھی بھی کوئی مذہبی جنگ نہیں ہوئی تھی؛ اور تمام انتہاپسند نظریات مغرب سے جنم لیتے آئے ہیں۔ مغرب جو انسانیت کے خلاف جرائم کے حوالے سے بدنام ہے، آج ہم پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام لگا رہے ہیں اور اس حقیقت کو نظر انداز کرتے ہیں کہ ہمارے خلاف جنگ بنیادی طور پر نہتے عوام کے خلاف جنگ کی بنیاد پر استوار ہے!! ہم کبھی بھی نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کے قائل نہیں ہیں۔۔۔ مغرب کی حمایت یافتہ صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ کی پٹی پر حملہ ایک منصوبہ بند حملہ تھا جبکہ القسام بریگیڈ کی طرف سے صہیونی فوج اور بطور خاص صہیونیوں کے غزہ ڈویژن پر حملے کی ہدایت جاری کی تھی۔ ہم صہیونی ریاست کی فوج سے لڑتے ہیں اور وہ ہمارے عوام کو نشانہ بناتی ہے، فرق یہ ہے۔

17:22| القسام کے مجاہدین کے ہاتھوں میں قید صہیونی سپاہی کی بہادری کی انتہا: مجھے رہا کردیں، میں فلسطین سے چلے جائيں گے، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں، کہ آپ کے ملک (فلسطین) سے چلا جاؤں گا۔ وعدہ کرتا ہوں کہ آپ مجھے اور میرے خاندان کو مزید فلسطین میں نہيں دیکھیں گے۔ ہمیں جرائم پیشہ فوج کی ضرورت نہیں ہے۔

17:14| 447 فلسطینی بچے شہید؛ فلسطینی بچوں کو جرائم پیشہ صہیونی ریاست کی شدید ترین بمباریوں تلے جینا پڑ رہا ہے، اور جو زخمی ہوتے ہيں ان کے لئے علاج معالجے کی سہولت فراہم نہیں ہے۔ [عالم اسلام کے حکمران کہاں دبک گئے ہیں؟]

17:08| القسام بریگیڈز نے غزہ پر صہیونیوں کی وحشیانہ بمباریوں کے جواب میں صہیونیوں کے شہر اشدود کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

17:02| شمالی فلسطین میں الصفد کے علاقے میں ایک فضائی ہدف پر امریکی ساختہ میزائل شکن پیٹریاٹ میزائل داغا گیا۔

16:59| غزہ میں نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے لئے امریکی ہتھیار مقبوضہ فلسطین میں پہنچا دیئے گئے ہيں۔

16:56| غزہ پر صہیونی بمباریوں کے نتیجے میں، صبح سے اب تک سینکڑوں افراد شہید اور سینکڑوں گھر اور عمارتیں تباہ ہو گئی ہيں۔

16:42| امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ اخباری کانفرنس میں کہا: ہم گولہ بارود کے سلسلے میں اسرائیل کی تمام ضروریات کو پورا کریں گے، گولہ بارود کی ایک بڑی مقدار اسرائیل پہنچا دی گئی ہے اور باقی ہتھیار اور گولہ بارود راستے میں ہیں۔

16:37| رہبر انقلاب اسلامی کے سفارتی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے سیکریٹری جنرل حرکۃ الجہاد الاسلامی ڈاکٹر زیاد النخالہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم کو اپنے دفاع کا پورا پورا حق حاصل ہے۔

علی اکبر ولایتی مشاور رهبر معظم انقلاب اسلامی در تماس تلفنی با زیاد النخاله دبیر کل جنبش جهاد اسلامی بر حق ملت فلسطین در دفاع از خود تاکید کرد.

16:26| سوشل میڈیا پر صہیونی قصبے سدیروت اور اس کے پولیس مرکز پر القسام مجاہدین کے قبضے کی تصویر شائع ہوئی ہیں۔

16:22| صہیونی ذرائع نے بتایا کہ غاصب ریاست کی ہنگامی کابینہ کے اجلاس میں نیتن یاہو، گالانت، گانٹز، آئزنکوٹ کے علاوہ، امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے بھی شرکت کی ہے۔

16:20| اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان عراقی ہم منصب کے ساتھ مسئلۂ فلسطین کے مسئلے پر غور و خوض کے لئے، بغداد پہنچ گئے ہیں۔

16:11| حماس نے اپنے ایک بیان میں کل، روز جمعہ کو "جمعۂ طوفان الاقصٰی" کا نام دیا ہے اور فلسطینی عوام اور تمام عرب، مسلم اقوام اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کو سب میدان میں آنے اور قدس شریف اور مسجد الاقصٰی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی دعوت دی ہے۔

15:53 | صہیونی فوج: ہم نے دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر بمباری کی ہے اور اگلے دنوں شام میں مزید اہداف پر حملے کریں گے۔

15:39 | غزہ میں شہداء کی تعداد سردخانوں کی گنجائش سے بڑھ گئی ہے۔

13:23 | فلسطینی وزارت صحت: غزہ پر غاصب ریاست کی جارحیتوں کے نتیجے میں اب تک 1354 فلسطینی شہید اور 6049 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مغربی کنارے میں صہیونی جارجیت کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 180 زخمی ہوئے ہیں۔

12:29 | العالم کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی ذرائع نے جنگ کے آغاز سے اب تک 222 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت اور 70 کے قید ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

12:25 | جبہۃ الخلق کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور اس تحریک کی اسراء کمیٹی کے رکن عوض السطان اور ان کے گھرانے کے متعدد افراد صہیونیوں کی وحشیانہ بمیاری میں شہید ہو گئے ہيں۔

12:20 | القسام بریگیڈز نے صہیونی فوج کی چھاؤنی "رعیم" کو کئی میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔

12:11 | صہیونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ سدیروت پر مجاہدین کا میزائل لگنے کی وجہ سے دو بستی نشینی یہودی زخمی ہوئے ہیں۔

11:55 | اسلامی جہاد تحریک کے ایک راہنما عبدالرحمن الشہاب غزہ کے جبالیا کیپ پر جعلی صہیونی ریاست کی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ، شہید ہو گئے ہیں۔

11:28 | یہودی بستی نشینوں نے نابلس کے جنوب میں القصرہ نامی بستی میں شہداء کے جلوس جنازہ پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

11:21 | فلسطینی ذرائع: صہیونی بمباری میں غزہ کے بعض محلے پوری طرح ویران ہو چکے ہيں۔

11:17 | رائٹرز: ناروے نے اپنے شہریوں کے انخلاء کے لئے بھیجے جانے والے طیارے کی پرواز ملتوی کردی ہے اور کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی فضائیں پرواز کے لئے پر امن نہيں ہیں۔

10:58 | فلسطینی ذرائع: صہیونیوں نے مشرقی غزہ پر توپوں کے لاتعداد گولے گرا دیئے ہیں۔

10:45 | بلنکن کا دورہ مقبوضہ فلسطین، نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کرے گا۔

10:38 | لبنان میں مقیم ایرانی سفیر: وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان خطے کے دورے کے دوسرے مرحلے میں فلسطین کے حالات اور صہیونی جرائم کے خطرناک نتائج کا جائزہ لینے کے لئے لبنان کے دورے پر آ رہے ہیں۔

10:31 | مسجد الاقصٰی کے جنوب میں سلوان نامی بستی میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فوجیوں کے درمیاں جھڑپیں ہوئی ہیں۔

10:24 | کیسوفیم نامی یہودی قصبے کیسوفیم میں ممکنہ میزائل حملے کی رو سے سائرن بجنے لگا ہے۔

10:19 | صہیونی فوج کے شمالی محاذ کے کمانڈر نے کہا: غزہ کے اطراف کے یہودی قصبوں کے باشندے شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں اور اسرائیلی فوج پر اپنا اعتماد کھو چکے ہیں۔

10:10 | جرائم پیشہ صہیونی فوجی طیاروں نے غزہ کے الشاطیء کیمپ میں فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کر دیا ہے۔

09:15 | 1300 اسرائیلیوں کی ہلاکت [غصب فلسطین سے اب تک پہلی بار] ۔۔۔ صہیونی ذرا‏ئع نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مقاومت کی کاروائی طوفان الاقصٰی کے آغاز سے اب تک 1300 صہیونی ہلاک اور 3300 زخمی ہوئے ہیں۔

09:07 | صدر شام ڈاکٹر بشار الاسد نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پربات چیت کرتے ہوئے کہا: مقاومت کی عظیم کامیابی سے ثابت ہؤا کہ غاصب صہیونی ریاست اس سے کہیں زیادہ کمزور اور زد پذیر ہے جو وہ دعوے کر رہے ہیں۔

08:53 | اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ کے عوام کے لئے انسانی بنیادوں پر فوری امداد کی ترسیل کی ضرورت پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110